الیکٹرک کار کی وجہ سے گھر میں آگ کیسے لگی؟ افسوس ناک ویڈیو مناظر


چاندلر فورڈ، ہیمپشائر — ایک عام سی رات، جب ہر کوئی اپنے گھر میں پرسکون نیند کے مزے لے رہا تھا، تبھی اچانک صبح پانچ بجے ایک الیکٹرک کار نے خوف کی ایسی لہر دوڑا دی جو کئی جانیں لے سکتی تھی۔ گھر کے باہر کھڑی ایک الیکٹرک گاڑی، جو رات بھر چارج ہوتی رہی، اچانک آگ کے لپیٹے میں آ گئی۔ آگ کی شدت ایسی تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے ڈرائیو وے سے ہوتے ہوئے دو اور گاڑیوں تک پھیل گئے، اور پھر رہائشی مکان کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کو تین مختلف اسٹیشنز سے طلب کیا گیا۔ عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے گھر میں موجود افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن مکان کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ آگ کے دوران سیاہ دھواں پورے علاقے میں پھیل گیا جبکہ شعلوں نے لمحوں میں گھر کی کھڑکیاں، اینٹیں اور لکڑی جلادی۔ دن کے وقت لی گئیں تصاویر میں تباہی کے مناظر واضح تھے — جلی ہوئی دیواریں، ٹوٹے شیشے، اور سیاہ راکھ ہر طرف بکھری تھی۔ ہیمپشائر فائر اینڈ ریسکیو کے ترجمان کے مطابق، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، لیکن واقعہ نے الیکٹرک کاروں کی چارجنگ کے دوران حفاظتی انتظامات پر ایک بار پھر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ واقعہ ایک تنبیہ ہے کہ ٹیکنالوجی کی سہولت کے ساتھ احتیاطی تدابیر بھی لازم ہیں۔ کیونکہ کبھی کبھی ایک معمولی سی غفلت، پوری زندگی کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز کردیا

امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

پاکستانی لوگ ذہین ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: صدرٹرمپ کا برملا اعتراف

امریکہ: سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 25 برس قید کی سزا

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی اب بھی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

’منافع کے لیے‘ میکسیکو کے آثارِ قدیمہ کی ویڈیوز کا استعمال، مسٹر بیسٹ پر مقدمہ

بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندرمیں پھینک دیا، اقوام متحدہ کا سخت نوٹس

ٹرمپ کا استقبال، اماراتی لڑکیوں کا بالوں والا منفرد رقص

’پاکستان کی حمایت کرنے پر برہم‘ انڈیا ترکی کو کیسے نشانہ بنا رہا ہے؟

ترکی کے وسطی علاقوں میں شدید زلزلہ، عمارتیں لرز اُٹھیں

سیٹلائٹ پر نظر آنے والا ’اسامہ بن لادن کا سایہ‘ اور کوریئر کی تلاش: نیٹ فلکس سیریز میں ایبٹ آباد آپریشن کی کہانی

ایران کے کرائے کے قاتلوں کا بین الاقوامی نیٹ ورک جسے ایک سزا یافتہ مجرم چلا رہا ہے

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطوں کے بعد بھارتی فوج کا بڑا بیان

’نام کی غلطی‘ جس نے ایک بےگناہ آسٹریلوی شہری کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی