امن کو فروغ دینے پر سعودی عرب اور صدر ٹرمپ کا مشکور ہوں: وزیراعظم شہباز شریف


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیا کے ساتھ کشیدگی اور اس کے بعد ہونے والی جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خطے میں امن کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں سمیت صدر ٹرمپ کے مشکور ہیں۔جمعے کو اسلام آباد میں جنگ بندی کے بعد یوم تشکر کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں نے ان تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مدد کی اور امن کو فروغ دیا اور جنگ بندی ہوئی۔‘’میں خاص طور خلیجی برادر ممالک سعودی عرب، یو اے ای، قطر، کویت، ایران، ترکیہ، دوست ملک چین اور جن ممالک کے نام نہیں لیے ان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘شہباز شریف نے کہا کہ ’سب سے بڑھ کر میں صدر ٹرمپ کی دلیر قیادت اور جنوبی ایشیا میں ان کے امن کے لیے ویژن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کی قیادت کی وجہ سے ایک خطرناک جنگ سے بچاؤ ممکن ہوا۔ اگر اہم اس فلیش پوئنٹ پر پہنچ جاتے اور اگر ایٹمی جنگ چھڑ جاتی تو سوچیں کہ کون یہ بتانے کے لیے بچتا کہ کیا ہوا۔‘انہوں نے کہا کہ ’ 10 مئی کو افواج پاکستان کے سپہ سالاروں سے ملاقات میں طے پایا کہ جواب دیا جائے گا، کیونکہ دشمن نے آخری حد بھی پار کر دی تھی۔‘وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کہا تھا کہ عالمی تحقیقاتی کمیٹی بناتے ہیں جو دنیا کو حقائق بتا دے گی، لیکن دشمن نے ہماری پیشکش کو ٹھکرا دیا اور غرور میں پاکستان پر حملہ کیا اور بے گناہ لوگوں کو شہید کر دیا۔ عورتیں اور بچے شہید ہوئے۔‘’دشمن نے پاکستان کو پیغام دیا کہ اندر جا کر حملہ کر سکتے ہیں۔ ہم نے چھ جہاز گرائے۔ اس دشمن کے چھ جہاز گرائے جو خود کو جنوبی ایشیا میں تھانیدار سمجھتا تھا۔ ایسا ڈراونا خواب دکھایا جس وہ نکل نہیں سکیں گے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہم نے فیصلہ کیا کہ جواب دیں گے۔ تقریباً رات ڈھائی بجے آرمی چیف نے مجھے فون پر بتایا کہ انڈیا نے ایئربیسز پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجازت دیں کہ ہم دشمن کو جواب دیں۔ پھر آپ نے دیکھا کہ ہم نے پٹھان کوٹ، اودم پور پر اور کئی جگہوں پر حملے کیے۔‘ان کے مطابق پاکستان کے جواب کے بعد ’جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سیز فائر کی درخواست آ رہی ہے آپ کی کیا رائے ہے۔ میں کہا کہ اسے قبول کریں۔‘شہباز شریف نے کہا کہ ’ایئر چیف اور ان کے شاہینوں نے ٹیکنالوجی سے پوری دنیا کو حیران کیا۔ دشمن کے ہوش اڑ گئے اور دوستوں کا اعتماد بڑھنے لگا۔ ہر جگہ یہ بات ہو رہی ہے کہ پاکستان کی فوج نے کس طرح خاموشی سے یہ ٹیکنالوجی حاصل کی۔‘وزیراعظم نے کہا کہ ’اب دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

پنجاب حکومت کا ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

صدر مملکت سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

انڈین وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ

وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کب ہوں گی؟ اعلان کر دیا گیا

غزہ میں جنگ کا ’سب سے ظالمانہ مرحلہ‘: نو ہزار امدادی ٹرک سرحد پر کھڑے ہیں، اقوام متحدہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی