ضلع خضدار میں لیویز کی چوکی پر نامعلوم شدت پسندوں کا حملہ، چار جوان جان سے گئے


بلوچستان کے ضلع خضدار میں لیویز کی ایک چوکی پر نامعلوم شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں لیویز فورس کے چار جوان جان کی بازی ہار گئے۔لیویز کے مطابق واقعہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب خضدار سے تقریبا 40 کلومیٹر دور نال کے قریب سی پیک روڈ پر پیش آیا جہاں لیویز کی صنمد چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے اردو نیوز کو بتایا کہ 'دہشتگردوں نے لیویز کی چوکی کو نشانہ بنایا، چوکی پر تعینات لیویز اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور بہادری سے مقابلہ کیا۔‘انہوں نے فائرنگ کے تبادلے میں لیوی فورس کے چار جوانوں کی موت تصدیق کی اور بتایا کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آوروں کو نقصان پہنچنے یا نہ پہنچنے کی ابھی معلومات نہیں تاہم خصدار اور قریبی علاقوں سے لیویز کی بھاری نفری علاقے کی طرف بھیج دی گئی۔لیویز کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں بلوچ عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں خاص کر لیویز اور پولیس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔درجنوں مسلح افراد اچانک لیویز اور پولیس کے تھانوں اور چوکیوں پر حملہ کرکے اسلحہ چھین لیتے ہیں اور تھانوں اور چوکیوں کو نذرآتش کردیتے ہیں- پچھلے ہفتے نوشکی ،پنجگور اور کیچ میں لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے کیے گئے۔خضدار میں رواں سال جنوری میں تحصیل زہری میں 100 سے زائد مسلح افراد نے لیویز تھانے کو جلاکر اہلکاروں سے اسلحہ اور سرکاری گاڑیاں چھین لی تھیں، مزاحمت نہ کرنے پر لیویز کے 15 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا گیا۔ اس کے بعد مارچ میں خضدار کے علاقے اوور ناچ اور وڈھ کے علاقوں میں بھی اس طرز کے حملے کیے گئے۔ایسے حملوں کے دوران لیویز فورس کو مزاحمت نہ کرنے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا- تاہم خضدار لیویز کے حکام کا کہنا ہے کہ تازہ حملے کے دوران لیویز اہلکاروں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہتھیار ڈالنے کی بجائے جان قربان کو ترجیح دی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

پنجاب حکومت کا ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

صدر مملکت سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

انڈین وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی