شہبازشریف کی ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو


وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایران کی مخلصانہ اور برادرانہ سفارتی کوششوں پر صدر پیزشکیان کا شکریہ ادا کیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بحران کے دوران وزیر خارجہ عباس عراقچی کو خطے میں بھیجنے پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا، پاکستان کے خلاف بھارت کی بلا اشتعال حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے، جس میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دشمن کو ذمہ دارانہ اور منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں ہے اور اسی جذبے کے تحت اس نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر اتفاق کیا اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہے گا۔شہباز شریف نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر قیمت پر دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے اس اقدام کو پاکستان غیر قانونی اور پاکستان کے لیے سرخ لکیر سمجھتا ہے کیونکہ یہ پانی 24 کروڑ لوگوں کے لیے لائف لائن ہے۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس کے منصفانہ حل کو خطے میں پائیدار امن کی کلید قرار دیا۔اس موقع پر ایران کے صدر نے حالیہ کشیدگی کے دوران شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، دونوں رہنماؤں نے پاک-ایران دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، علاقائی روابط، سلامتی اور عوامی روابط میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، ایرانی صدر نے وزیراعظم کو تہران کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جسے شہباز شریف نے قبول کرلیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

شہبازشریف کی ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو

جنگی جنون میں بھارتی میڈیا نے بڑھ چڑھ کے جھوٹ پھیلایا، نیویارک ٹائمز

جنگ بندی، ٹرمپ روسی اور یوکرینی صدور سے پیر کو بات کریں گے

فوج کی معلومات ’پاکستان کو فراہم کرنے‘ کا الزام، انڈین یوٹیوبر جیوتی ملہوترا گرفتار

’پاکستانی بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں‘: ٹرمپ پاکستان اور انڈیا سے کن شعبوں میں تجارت کر سکتے ہیں؟

’پاکستانی بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں‘: ٹرمپ پاکستان اور انڈیا سے کن شعبوں میں تجارت کرنا چاہتے ہیں؟

’پاکستانی بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں‘: تجارت کو ثالثی کے لیے استعمال کرنے والے ٹرمپ پاکستان اور انڈیا سے کن شعبوں میں اقتصادی تعاون چاہتے ہیں؟

شدید طوفانی بگولے، مرنے والوں کی تعداد37 ہوگئی

’صدر پوتن اکتوبر میں پہلی روس عرب کانفرنس کی میزبانی کریں گے‘

پاک-بھارت تنازع میں ایران نے مثبت کردار ادا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

نیویارک ٹائمز نے جنرل عاصم منیر کو 'قومی نجات دہندہ' قرار دے دیا

ٹرمپ کا امن کی ثالثی میں گزرا مصروف ہفتہ جو ان کے ارادوں کی جھلک دکھاتا ہے

ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں، ایرانی صدر

پاکستانی ذہین لوگ ہیں، بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں، انہیں نہیں بھول سکتے: صدر ٹرمپ

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز کردیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی