’صدر پوتن اکتوبر میں پہلی روس عرب کانفرنس کی میزبانی کریں گے‘


روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ انہوں نے عرب ملکوں کے رہنماؤں اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کو پہلی روس عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق روسی خبر رساں ایجنسیوں نے سنیچر کو ماسکو کے صدارتی دفتر کریملن سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ کانفرنس رواں سال 15 اکتوبر کو ہوگی۔خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق روسی صدر سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ اس کانفرنس سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور متعدد شعبوں میں تعاون ہمارے ملکوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ اس سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں سکیورٹی، امن اور استحکام یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔‘عرب لیگ تنظیم میں 22 ملک شامل ہیں۔ یہ تنظیم مشرق وسطیٰ کے عرب ملکوں اور افریقہ کے شمالی حصے میں واقع ممالک کی نمائندگی کرتی ہے۔تنظیم میں شامل ممالک دیگر شعبوں کے علاوہ علاقائی سیاست، معاشی اور عسکری امور پر علاقائی تعاون کرتے ہیں۔روس کے صدارتی دفتر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ کے صدر خلیجی ملکوں کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے واپس گئے ہیں۔واشنگٹن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اس دورے میں متعدد معاہدے کیے گئے جن میں سے سعودی عرب کی جانب سے امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 142 ارب ڈالر کی اسلحہ خریداری کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں شراکت داری کے منصوبے شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

شدید طوفانی بگولے، مرنے والوں کی تعداد37 ہوگئی

’صدر پوتن اکتوبر میں پہلی روس عرب کانفرنس کی میزبانی کریں گے‘

پاک-بھارت تنازع میں ایران نے مثبت کردار ادا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

نیویارک ٹائمز نے جنرل عاصم منیر کو 'قومی نجات دہندہ' قرار دے دیا

ٹرمپ کا امن کی ثالثی میں گزرا مصروف ہفتہ جو ان کے ارادوں کی جھلک دکھاتا ہے

ٹرمپ ایک ہی وقت میں امن اور دھمکیوں کی بات کرتے ہیں، ایرانی صدر

پاکستانی ذہین لوگ ہیں، بہت اچھی مصنوعات بناتے ہیں، انہیں نہیں بھول سکتے: صدر ٹرمپ

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز کردیا

امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے جِم میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

پاکستانی لوگ ذہین ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: صدرٹرمپ کا برملا اعتراف

امریکہ: سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 25 برس قید کی سزا

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

پاکستانیوں سمیت سیاسی پناہ کے متلاشی اب بھی امریکہ کی سرحد پر، ان کا مستقبل کیا ہے؟

’منافع کے لیے‘ میکسیکو کے آثارِ قدیمہ کی ویڈیوز کا استعمال، مسٹر بیسٹ پر مقدمہ

بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندرمیں پھینک دیا، اقوام متحدہ کا سخت نوٹس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی