پشاور زلمی کے احمد دانیال نے مخالف ٹیم کو رنزدے کر نا پسندیدہ ریکارڈ قائم کر لیا


پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال نے پی ایس ایل 10 کے میچ میں زلمی کی جانب سے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ قائم کر دیا۔ پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال نے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دائیں ہاتھ کے اس پیسر نے 4اوورز میں 66 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے جبکہ کراچی کنگز نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 237 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ اپنی اننگز مکمل کی۔یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پشاور زلمی کی طرف سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ ہے، جو احمد دانیال نے قائم کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ اذمۃ اللہ عمرزئی کے پاس تھا، جنہوں نے 2023 میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 62 رنز دیے تھے۔اس میچ میں کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، جبکہ خوشدل شاہ نے آخر میں تیز رفتار ناقابل شکست 43 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 237 تک پہنچایا۔پی ایس ایل ٹیمز پوزیشنز:کراچی کنگز 8 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی 8 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔پشاور زلمی:محمد حارث، صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، ٹام کوہلر-کیدمور، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لوک ووڈ، احمد دانیال، عارف یعقوب، علی رضا۔کراچی کنگز:ڈیوڈ وارنر (کپتان)، بین میکڈرمٹ، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، محمد عرفان خان، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان نے سکواش آن فائر جونیئر گولڈ ٹورنامنٹ جیت لیا

سید محسن گیلانی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

سعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے نئے سٹیڈیم کی تعمیر اور پاکستانی مزدور کی ہلاکت: ’بس یہ ہونا تھا، اب کوئی کچھ نہیں کر سکتا‘

رونالڈو نے النصرکو خیر باد کہہ دیا، مداح حیران

سکندررضا فائٹر پائلٹ کیوں نہ بن سکے؟ کرکٹر کا اہم کا انکشاف

سکندر رضا پائلٹ کیوں نہ بن سکے؟ کرکٹر کا اہم انکشاف

پاکستان میں فائٹر پائلٹ بننے کا خواب مگر زمبابوے کی نمائندگی: سکندر رضا سمیت پانچ پاکستانی نژاد کرکٹرز کی کہانیاں

پی ایس ایل 10 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ: شاہین کپتان، بابر اعظم اور محمد رضوان شامل نہیں

پی ایس ایل کی بحالی چیلنج تھا، کامیاب تکمیل فتح ہے: محسن نقوی

پی ایس ایل 10 کی کامیابی بزدل دشمن کیلئے شکست ہے، محسن نقوی

سکندر رضا سمیت وہ پاکستانی نژاد کھلاڑی جنھوں نے دنیا میں دوسری ٹیموں کے لیے نام پیدا کیا

ٹاس سے 10 منٹ پہلے انگلینڈ سے لاہور پہنچنے والے سکندر رضا نے قلندرز کو کیسے چیمپئن بنایا؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، لاہور قلندرز پی ایس ایل 10 کا چیمپئن بن گیا

’فلائٹ کروا رہے ہیں جلدی سے پکڑ‘: ناٹنگھم سے لاہور تک کا ناقابلِ یقین سفر کرنے والے سکندر رضا نے بازی قلندرز کے حق میں کیسے پلٹی

لاہور قلندرز تیسری بار پی ایس ایل کے شہنشاہ بن گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی