امریکہ میں فرٹیلیٹی کلینک کے باہر دھماکے سے ایک ہلاکت، ’دہشت گردی کی کارروائی‘


امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک فرٹیلیٹی کلینک کے باہر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے اور ایف بی آئی نے اسے ’دہشت گردی کی کارروائی‘ قرار دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکہ سنیچر کو جنوبی شہر پام سپرنگز میں ہوا جس سے کلینک کی عمارت کو نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ایف بی آئی لاس اینجلس کے سربراہ ایکل ڈیوس نے دھماکے بعد کلینک کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، دہشت گردی کی بین الاقوامی کارروائیوں کا حصہ ہے۔‘انہوں نے واقعے میں ایک ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نشانہ بننے والا شخص اس وقت کلینک کے قریب موجود تھا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں اور مرنے والے کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے تاہم پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کلینک کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہاں ہمارا یہی خیال ہے۔‘شہر کے میئر رون ڈی ہارٹ نے قبل ازیں اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ دھماکہ کلینک کے باہر کھڑی کی گئی ایک گاڑی میں ہوا تھا۔عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے کلینک کے قریب انسانی اعضا بکھرے ہوئے دیکھے جبکہ ڈرون کے ذریعے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کی چھت گر گئی ہے۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے اس اس گاڑی کے پرخچے اڑ گئے جس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا اور عمارت کا ملبہ سڑک پر پھیل گیا جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ایف بی آئی کے سربراہ ڈیوس نے دھماکے کو زوردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں ملبہ 100 گز دور تک پھیلا، تاہم انہوں نے بم کی نوعیت کے بارے میں مزید تبصرہ نہیں کیا۔حکام کے مطابق واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)مقامی نیوز ادارے اے بی سی کی جانب سے سورسز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والا شخص مشتبہ تھا۔کلینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سٹاف میں سے کوئی رکن زخمی نہیں ہوا اور تولیدی افعال سے متعلق تمام مواد محفوظ ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اسقاط حمل اور فرٹیلیٹی سروسز متنازع رہی ہیں اور بعض قدامت پسند لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ طریقہ کار مذہبی وجوہات کی بنا پر غیرقانونی ہے۔ایسی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے خلاف تشدد کے واقعات شاذ ہی سامنے آئے ہیں تاہم اس کے خلاف بات ہوتی رہی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اٹارجنی جنرل پام بوندی کا کہنا ہے کہ وفاقی ایجنٹ اس بات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اصل میں ہوا کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں جلد الیکشن کی خواہاں جماعتوں کیساتھ عبوری حکومت کے سربراہ کی مشاورت

40 سال تک صفائی کرکے جوڑے نے اپنے حج کا خواب پورا کرلیا

’تُم سے طالبان اچھے تھے‘، افغان نژاد شہری امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

پیوٹن کے ہیلی کاپٹرپریوکرینی ڈرون حملہ

یوم عرفہ کا خطبہ کون دے گا؟ فیصلہ ہو گیا

بنگلادیش نے بھارت کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دے دیا

بنگلہ دیش کی عدالت میں شیخ حسینہ دور کے حکام کے خلاف پہلا مقدمہ شروع

’ہارورڈ یونیورسٹی بتائے کہ غیرملکی طلبہ کون ہیں؟‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے اقدام کا دفاع

کشتی حادثہ 427 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے

کیئف پر بڑے حملے کے بعد روس اور یوکرین میں سینکڑوں قیدیوں کا تبادلہ

عازمین حج کو پانی کی فراہمی کیلئے اہم اقدام

’ہم نے دنیا کو پیغام دیا کہ انڈیا دہشتگردی کے خلاف لڑائی کے لیے تیار ہے‘: نریندر مودی

بھارتی جنگی جنونیت پر سکھ برادری میں شدید غم و غصہ، عالمی عدالت سے رجوع

کویت میں درجنوں افراد کی شہریت منسوخ، وجہ کیا بنی؟

شدید گرمی، 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی