بنگلہ دیش میں جلد الیکشن کی خواہاں جماعتوں کیساتھ عبوری حکومت کے سربراہ کی مشاورت


بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے اتوار کو دوسرے دن بھی ملک کی متعدد سیاسی جماعتوں کے ساتھ طویل مشاورت کی ہے تاکہ انتخابات کی طرف بڑھنے کے لیے اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عبوری حکومت کے عہدیداروں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس حوالے سے بتایا کہ دوسرے دن کی بات چیت میں بھی سیاسی استحکام اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنے پر زور دیا گیا۔پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے عبوری رہنما نے سیاسی قوتوں کے درمیان اقتدار کے حصول کی رسہ کشی کو پُرامن رکھنے کے حوالے سے مشاورت کی۔نوبل امن انعام یافتہ 84 سالہ محمد یونس بنگلہ دیش میں انتخابات کے انعقاد تک نگراں حکومت کی چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کی سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ عبوری حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت کریں۔سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو اگست 2024 میں طلبا کے زیرقیادت پُرتشدد احتجاج کے ذریعے معزول کرنے کے بعد سے 17 کروڑ آبادی کا ملک سیاسی بحران کا شکار ہے۔محمد یونس نے اتوار کے روز سیاسی جماعتوں کے 20 کے قریب رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے سنیچر کو بھی دن بھر سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بات چیت کی۔اس مشاورت میں بڑی سیاسی جماعتوں کے علاوہ وہ لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے رواں ماہ حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔اسلام پسند خلافت مجلس پارٹی کے رہنما مامون الحق ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے اتوار کے روز محمد یونس سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی توجہ ’جاری بحران‘ پر رہی۔’وسیع تر اتحاد و اتفاق‘ایک ہفتے کی کشیدگی کے بعد جس کے دوران حریف جماعتوں نے دارالحکومت ڈھاکہ کی سڑکوں پر احتجاج کیا، محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت نے سنیچر کو خبردار کیا تھا کہ اس طرح سے حاصل کیے گئے اُن مقاصد و فوائد کو نقصان پہنچ سکتا ہے جو گزشتہ برس سابق حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر کے حاصل کیے گئے تھے۔عبوری حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ’قومی استحکام کو برقرار رکھنے، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد، انصاف اور اصلاحات، اور ملک میں آمریت کی واپسی کو مستقل طور پر روکنے کے لیے وسیع تر اتحاد ضروری ہے۔‘دوسرے دن کی بات چیت میں بھی سیاسی استحکام اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنے پر زور دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پیمحمد یونس نے سنیچر کو بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنماؤں سے سے ملاقات کی۔بی این پی چاہتی ہے کہ ملک میں عام انتخابات رواں سال دسمبر تک ہر صورت منعقد کیے جائیں۔ مبصرین کے مطابق جماعت کو بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا اور فوجی ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے بھی رواں ہفتے کہا تھا کہ انتخابات دسمبر تک کرائے جائیں۔عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ انتخابات سے قبل جمہوری اصلاحات کا نفاذ ان کا فرض ہے۔ انہوں نے جون 2026 تک ان اصلاحات کے مکمل طور پر نافذ ہونے کا وعدہ کیا ہے۔نگراں حکومت نے متعدد اصلاحاتی کمیشن بنائے ہیں جنہوں نے سفارشات کی ایک طویل فہرست تیار کی ہے اور اب ان پر سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔محمد یونس نے کہا ہے کہ انتخابات دسمبر کے اوائل میں کرائے جا سکتے ہیں لیکن اگلے سال جون میں کرانے سے حکومت کو اصلاحات کے لیے مزید مل سکے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان کے ساتھ تناؤ، انڈیا نے جدید لڑاکا طیارے تیار کرنے کے پروگرام کی منظوری دے دی

یونان کشتی حادثہ: عدالت نے 17 کوسٹ گارڈز پر فرد جرم عائد کر دی

’قدیم ذائقہ‘، ترکیہ میں پانچ ہزار برس پرانی روٹی بنانے والی بیکری پر رش

پہلگام واقعہ ڈرامہ تھا،سابق بھارتی وزیر خارجہ نے سچ اگل دیا

وزیراعظم شہباز شریف دورہ ایران کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے

ہارورڈ یونیورسٹی: چین، انڈیا اور پاکستان کے طلبا کے مستقبل پر ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں کی لٹکتی تلوار

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی مودی حکومت پرتنقید

سعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے نئے سٹیڈیم کی تعمیر اور پاکستانی مزدور کی ہلاکت: ’بس یہ ہونا تھا، اب کوئی کچھ نہیں کر سکتا‘

بھارت کا دوغلا پن بے نقاب، بھارتی میڈیا کی ٹرمپ مخالف مہم عروج پر

لندن آگ حادثہ، جاں بحق پاکستانی ماں اور 3 بچوں کے نام جاری

برطانیہ میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 45 افراد زخمی

اسرائیل کا متنازع قانون، بچوں کوعمرقید کی سزا، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

کھڑکی کھولی تو سامنے اتنا بڑا جہاز کھڑا تھا۔۔ پانی کا جہاز شہری کے گھر تک پہنچ گیا ! پھر کیا ہوا؟ حیرت انگیز ویڈیو

سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ہادی ماتر کو 25 سال قید: ’امید ہے حملہ آور اس سزا کو اپنے اعمال پر غور کے لیے استعمال کرے گا‘

بیگم نے فرانس کے صدر کا سر گھما دیا۔۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صدر میکرون نے بیوی سے پٹنے کی کیا وجہ بتائی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی