’قدیم ذائقہ‘، ترکیہ میں پانچ ہزار برس پرانی روٹی بنانے والی بیکری پر رش


ترکیہ میں پانچ ہزار سال سے زائد عرصہ قبل استعمال ہونے والی روٹی کا ایک ٹکڑا ملا ہے، جس پر مقامی بیکری نے ویسی ہی روٹی بنانے کا اعلان کیا ہے اور گاہک اس کے سامنے قطاروں میں کھڑے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روٹی کا یہ ٹکڑا ابتدائی انسانی دور کا ہے جو کہ تعمیر کے وقت ایک مکان کے نیچے دب گیا تھا۔ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ یہ پانچ ہزار سے بھی زیادہ قدیم ہے اور انہوں نے روٹی کی ریسیپی ایک مقامی بیکری کو بھی فراہم کی ہے۔پین کیک کی طرح گول اور چپٹا ٹکڑا 12 سینٹی میٹر لمبا ہے۔اناتولیہ شہر کے قریبی علاقے یہ ٹکڑا ایک کھدائی کے دوران ملا تھا۔آثار قدیمہ کے ماہر اور کھدائی کرنے والی ٹیم کے سربراہ مورات ٹرکٹکی کا کہنا ہے کہ ’یہ اب تک کی سب سے قدیم روٹی ہے جو سامنے آئی ہے اور یہ بڑی حد تک اپنی اصل شکل میں ہے۔‘انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’یہ ایک بڑا اور نایاب ٹکڑا ہے عام طور پر بہت چھوٹے ملا کرتے ہیں۔‘ان کے مطابق ’یہ اس لیے محفوظ رہی کیونکہ وہ جلی ہوئی تھی۔‘اس کو تقریباً تین ہزار تین سو قبل مسیح میں بننے والے ایک مکان کے دروازے کے نیچے جلا کر دفن کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ اس وقت کی کوئی رسم ہو۔اس ٹکڑے کو ایسکیشیر کے میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔شہر کے میئر آئز انکلوز کا کہنا ہے کہ ’ہم اس دریافت سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ہم ایسی روٹی بنا سکتے ہیں۔‘تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کو ایمر آٹے اور دالوں کو ملا کر بنایا گیا ہے اور اس کو خمیر بنانے کے لیے کچھ پودے بھی استعمال ہوتے تھے جن کا تعین ابھی تک نہیں ہو سکا ہے۔اس میں استعمال ہونے والی ایمر نامی گندم اب ترکیہ میں نہیں پائی جاتی۔محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے ریسیپی فراہم کیے جانے کے بعد مقامی بیکری ویسی ہی روٹی بنا کر فروخت کر رہی ہے (فوٹو: آر ٹی ای)روٹی کا جائزہ لینے کے میونسپلیٹی نے اس سے قریب تر روٹی بنانے کا فیصلہ کیا تاہم ایمر گندم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس میں کیلویکا گندم استعمال کی جا رہی ہے جو کہ قدیم گندم کے قریب تر سمجھتی جاتی ہے۔انتظامیہ نے مقامی بیکری کو کم قیمت میں ویسی روٹی بنانے میں مدد دی ہے اور اس کے ملازمین روزانہ 300 روٹیاں بنا رہے ہیں۔بیکری کے مینیجر سیریپ گولر کا کہنا ہے کہ ’قدیم گندم کے آٹے، دال اور بلگر کے امتزاج سے ایک تسکین بخش اور محفوظ روٹی ملتی ہے۔‘تین سو گرام پر مشتمل اس روٹی کی قیمت 50 لیرا ہے اور ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہی ہیں۔ایک گاہک سیزان کورو کا کہنا ہے کہ ’میں جلدی سے یہاں پہنچا کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں ختم نہ ہو جائے میں اس قدیم روٹی کا ذائقہ چکھنے کے لیے بے چین اور متجسس ہوں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیارے کی تباہی، فرانسیسی فوج کا پہلی بار ردعمل سامنے آگیا

پاکستان نے ہمیشہ سیاسی سفارتی سطح پرآذربائیجان کی حمایت کی، وزیراعظم

ترکیہ، پاکستان اورآذربائیجان تین ریاستیں مگرایک قوم ہیں، رجب طیب اردوان

بنگلہ دیش میں سیاسی مظاہروں سے نظام زندگی مفلوج، ’کسی بھی وقت پرتشدد ہو سکتے ہیں‘

اسرائیل عالمی قوانین و انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کرے، محمد بن سلمان

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ ’مقدس‘ راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ مقدس راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

چین کی سپائینگ ٹیکنالوجی پر انڈیا کو خدشات، سکیورٹی کیمروں کی خریداری کے لیے نئی پالیسی متعارف

چین کی سپائینگ ٹیکنالوجی پر انڈیا میں خدشات، سکیورٹی کیمروں کی خریداری کے لیے نئے ضوابط جاری

چین کی سپائینگ ٹیکنالوجی پر انڈیا میں خدشات، سکیورٹی کیمروں کی خریداری کے لیے نئی پالیسی متعارف

امریکہ نے طلبہ کے ویزا انٹرویوز روک دیے، سوشل میڈیا سرگرمیوں کی جانچ میں تیزی

بنگلہ دیش: 13 برس سے قید جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت کالعدم قرار

’حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش‘ اور جھوٹی گواہی: سلطان سلیمان کا کردار نبھانے والے ترک اداکار جنھیں ایک تعلق نے مشکل میں ڈال دیا

کیا انڈیا واقعی جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی بڑی معاشی طاقت بن چکا ہے؟

ٹرمپ اور امریکی یونیورسٹیوں کا تنازع: امریکہ کا غیرملکی طلبا کے لیے ویزا روکنے کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی