برطانیہ میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 45 افراد زخمی


برطانیہ کے شہر لیورپول میں ایک شخص نے فٹ بال میچ جیتنے کی خوشی میں جشن منانے والوں پر گاڑی چڑھا دی، جس سے 45 افراد زخمی ہو گئے۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق واقعہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب لوگ پریمیئر لیگ چیمپیئن شپ کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق گاڑی چڑھانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی عمر 53 برس اور تعلق برطانیہ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اس کا انفرادی فعل ہے اور اس کے ساتھ کسی کے شامل ہونے کا امکان نہیں ہے اور اس معاملے کی تفتیش دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر نہیں کی جا رہی۔ ایمبولینس سروس کے سربراہ ڈیو کچن کا کہنا ہے کہ 27 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ باقی کے 20 معمولی زخمی تھے، جن کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں کم سے کم چار بچے بھی شامل ہیں۔چار افراد اور ایک بچہ براہ راست گاڑی کے نیچے پھنس گئے تھے اور فائر فائٹرز نے گاڑی کو اٹھا کر نیچے سے نکالا۔سٹی کونسل کے رہنما لیام رابنسن نے رات گئے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’اس نے شہر کے ایک خوشی کے دن کو غم کے اندھیرے میں بدل دیا۔‘ایک عینی شاہد کا کہنا ہے جب فنکشن ختم ہونے کے بعد لوگ باہر نکلنا شروع ہوئے تو ایک گرے رنگ کی وین لوگوں کی طرف مڑی اور کچلنا شروع کر دیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی نے پہلے رش سے باہر موجود ایک شخص کو ٹکر مارتے ہوئے ہوا میں اچھالا اور پھر ہجوم میں گھس گئی۔اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے ساتھ موقع پر موجود ہیری رشید کا کہنا ہے کہ ’وہ بہت تیز تھی اور ہمارے قریب سے گزری اور لوگ بانٹ پر ہاتھ مار مار کر ڈرائیور کو رکنے کا کہتے رہے۔‘ان کے مطابق ’گاڑی نہ رکنے پر ہجوم غصے میں آیا اور اس کے شیشے توڑ دیے اور گاڑی تھوڑی آہستہ ہوئی مگر پھر چل دوڑی۔ یہ بہت خوفناک منظر تھا، ایسا لگتا تھا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیارے کی تباہی، فرانسیسی فوج کا پہلی بار ردعمل سامنے آگیا

پاکستان نے ہمیشہ سیاسی سفارتی سطح پرآذربائیجان کی حمایت کی، وزیراعظم

ترکیہ، پاکستان اورآذربائیجان تین ریاستیں مگرایک قوم ہیں، رجب طیب اردوان

بنگلہ دیش میں سیاسی مظاہروں سے نظام زندگی مفلوج، ’کسی بھی وقت پرتشدد ہو سکتے ہیں‘

اسرائیل عالمی قوانین و انسانی حقوق کی مکمل پاسداری کرے، محمد بن سلمان

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ ’مقدس‘ راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ مقدس راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

چین کی سپائینگ ٹیکنالوجی پر انڈیا کو خدشات، سکیورٹی کیمروں کی خریداری کے لیے نئی پالیسی متعارف

چین کی سپائینگ ٹیکنالوجی پر انڈیا میں خدشات، سکیورٹی کیمروں کی خریداری کے لیے نئے ضوابط جاری

چین کی سپائینگ ٹیکنالوجی پر انڈیا میں خدشات، سکیورٹی کیمروں کی خریداری کے لیے نئی پالیسی متعارف

امریکہ نے طلبہ کے ویزا انٹرویوز روک دیے، سوشل میڈیا سرگرمیوں کی جانچ میں تیزی

بنگلہ دیش: 13 برس سے قید جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت کالعدم قرار

’حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش‘ اور جھوٹی گواہی: سلطان سلیمان کا کردار نبھانے والے ترک اداکار جنھیں ایک تعلق نے مشکل میں ڈال دیا

کیا انڈیا واقعی جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی بڑی معاشی طاقت بن چکا ہے؟

ٹرمپ اور امریکی یونیورسٹیوں کا تنازع: امریکہ کا غیرملکی طلبا کے لیے ویزا روکنے کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی