اس بکواس شو میں بیٹھنے کے بجائے اور بھی کام ہیں۔۔ امریکی پروفیسر، ارنب گوسوامی کا شو چھوڑ کر کیوں چلی گئیں؟ ٹوئٹ میں بخیے ادھیڑ دیے


بھارتی ٹی وی کا متنازع ٹاک شو، جس کی شہرت سنسنی خیز بیانیے، یکطرفہ شور اور میزبان ارناب گوسوامی کے غصے بھرے انداز کے باعث ہے، اس بار براہِ راست امریکی پروفیسر کے غصے کی زد میں آ گیا۔ جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے وابستہ بین الاقوامی شہرت یافتہ سیکیورٹی اسٹڈیز کی پروفیسر کرسٹین فیئر نے ارناب گوسوامی کے ٹی وی شو میں شرکت کے بعد نہ صرف پروگرام کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی واضح پیغام دے ڈالا۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے لکھا: "شو میں ہر کوئی بلاوجہ چیخ رہا تھا۔ یہ محض جنگجویانہ بکواس تھی۔ میرے پاس اس قسم کے فضول شور میں بیٹھنے کے بجائے بہت سے تعمیری اور معقول کام ہیں۔" پروفیسر فیئر کا یہ واضح مؤقف بھارتی نیوز میڈیا، خصوصاً ارناب گوسوامی جیسے اینکرز کے اس مخصوص انداز پر ایک کھلا تنقیدی وار ہے، جس میں بحث کم اور نعرے بازی زیادہ ہوتی ہے۔ ان کے اچانک شو چھوڑ دینے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر بھی نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ افراد ان کے اس جرات مندانہ قدم کو سراہ رہے ہیں، تو کچھ دفاع میں ارناب کی صحافت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ پروفیسر فیئر ماضی میں بھی جنوبی ایشیائی سیاست اور میڈیا کے بارے میں بے لاگ رائے رکھنے کے لیے مشہور رہی ہیں، مگر اس بار انہوں نے براہِ راست بھارتی نیوز کلچر کے اس پہلو کو آئینہ دکھایا جسے اکثر بین الاقوامی سطح پر ہدفِ تنقید بنایا جاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’فلائٹ کروا رہے ہیں جلدی سے پکڑ‘: ناٹنگھم سے لاہور تک کا ناقابلِ یقین سفر کرنے والے سکندر رضا نے بازی قلندرز کے حق میں کیسے پلٹی

ہنزہ کی چراہ گاہیں اور ’ہندی چینی بھائی بھائی‘ کا نعرہ: وہ معاہدہ جس نے چین کی پاکستان سے دوستی کی بنیاد رکھی

پی ایس ایل ٹرافی قلندرز کے نام: ٹاس سے ’10 منٹ قبل لاہور پہنچنے والے‘ سکندر رضا جنھوں نے میچ کا رخ پلٹ دیا

پی ایس ایل ٹرافی لاہور کے نام، آخری تین اوورز میں میچ کوئٹہ کے ہاتھ سے کیسے نکل گیا:’ہرارے سے لاہور تک سکندر رضا بہترین رہے‘

خضدار میں سکول بس پر حملے کے بعد پاکستان میں غم و غصہ: بی بی سی نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں کیا دیکھا؟

دھات کو سونے میں بدلنے کا صدیوں پرانا خواب جو سرن کے سائنسدانوں نے پورا کیا

’مفادات کا ٹکراؤ‘: برف سے ڈھکے آرکٹک خطے میں اثر و رسوخ کی لڑائی جس میں عالمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں

’ہم نے دنیا کو پیغام دیا کہ انڈیا دہشتگردی کے خلاف لڑائی کے لیے تیار ہے‘: نریندر مودی

’وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں‘: جب غزہ کی ڈاکٹر آلاء کو خبر ملی کہ ان کے نو بچے اسرائیلی حملے میں مارے گئے

پی ایس ایل 10 کا فائنل: لاہور میں مقابلہ شاہین آفریدی کے ’عزم‘ اور سعود شکیل کے ’تحمل‘ کا ہے

کبیر بیدی کا خصوصی انٹرویو: ’میرا کوئی بھی رشتہ ون نائٹ سٹینڈ نہیں تھا، اب بھی سابقہ بیویوں کا دوست ہوں‘

پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں بدستور موجود ہیں: ششی تھرور کا الزام

اسرائیلی فضائی حملے میں ڈاکٹر کے نو بچے ہلاک: ’بہت ہو گیا، ہم پر رحم کریں، ہم نقل مکانی اور بھوک سے تھک چکے ہیں‘

خاتون کا شوہر پر دورانِ سیکس جنسی تشدد کا الزام: ’ساس سے شکایت کی تو انھوں نے کہا میاں بیوی کے رشتے میں ایسا ہی ہوتا ہے‘

میسور پاک: مہاراجوں کے دور کی مٹھائی جس کے نام پر انڈیا پاکستان کشیدگی کے بعد سے تنازع برقرار ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی