انڈیا سنجیدگی دکھائے تو بات چیت کے لیے تیار ہیں: اسحاق ڈار


پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو انڈیا سے مذاکرات کی کوئی جلدی نہیں، لیکن اگر نئی دہلی کبھی سنجیدگی دکھائے تو اسلام آباد بات چیت کے لیے تیار ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ سچ پر مبنی تھا، پاکستان نے انڈیا کا موقف کامیاب نہیں ہونے دیا۔ ’ہم انڈیا کی طرح بزدل نہیں، پاکستان نے جوابی کارروائی مکمل طور پر پبلک کی۔‘انہوں نے کہا کہ چین نے تنازع کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کی۔ ’چینی قیادت نے بھی اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے۔ ہم نے عالمی فورمز پر انڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کیا اور اب دنیا بھی ان کے دعوؤں پر آنکھ بند کر کے یقین نہیں کر رہی۔‘اسحاق ڈار نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران انڈیا نے 24 مقامات کو نشانہ بنایا تاہم پاکستان نے وہاں میڈیا کو لے جا کر حقائق دنیا کے سامنے رکھے۔انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی امریکی نائب وزیر خارجہ روبیو کی کال کے بعد ممکن ہوئی جس پر پہلے انڈیا نے آمادگی ظاہر کی اور بعد میں پاکستان نے بھی اتفاق کیا۔’یہ جنگ بندی مرحلہ وار کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے مگر افسوس ہے کہ ایک ہمسایہ ملک کے وزیر دفاع نے اسے ٹریلر قرار دیا اور کہا کہ فلم ابھی باقی ہے۔ شرافت اور عزت اسی میں ہے کہ صلح کر لیں۔‘اسحاق ڈار نے کہا کہ انڈیا ایک عرصے سے مریدکے اور بہاولپور میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی کا الزام لگاتا رہا ہے لیکن حالیہ واقعات کے بعد وزارت اطلاعات نے صحافیوں کو ان مقامات پر لے جا کر شفافیت کا ثبوت دیا۔ ’اگر کچھ چھپانے کو ہوتا تو ہم ایسا قدم نہ اٹھاتے۔‘اسرائیل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا اسرائیلی حملوں میں شریک ہے تو یہ ان کا اندرونی معاملہ ہو سکتا ہے تاہم پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔چین کے حالیہ دورے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ معمول کا دورہ نہیں تھا بلکہ غیر معمولی نوعیت کا تھا۔ ’ہم نے نہ صرف دو طرفہ ملاقاتیں کیں بلکہ سہ فریقی مشاورتی اجلاس میں بھی اہم فیصلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ کابل میں 19 اپریل کو ہونے والی گزشتہ ملاقات کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ 2022 اور 2023 میں پی ڈی ایم دور حکومت میں پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ٹرانس ریلوے منصوبے پر فیصلہ کیا گیا تھا جسے اب عملی جامہ پہنانے کا وقت آ چکا ہے۔’چین اس منصوبے میں مالی معاونت پر آمادہ ہے اور جون کے پہلے ہفتے میں ازبکستان میں دستخط متوقع ہیں۔ پشاور سے کابل ہائی وے کی تعمیر بھی اس کا حصہ ہے، جو گوادر بندرگاہ کی افادیت بڑھائے گی۔‘انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور چین سٹریٹیجک ڈائیلاگ کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا۔ چین سین پیک 2 کے لیے چین سے بات کی، چین اس کے لیے تیار ہے۔انڈین پراکسیز کو باز آنا چاہیے:اسحاق ڈاراسحاق ڈار نے بتایا کہ  پاکستان نے دہشت گردی سے متعلق انڈیا کو مستقل مکینیزم بنانے کی پیش کش کی ہے۔ پاکستان اور انڈیا کے ملٹری حکام کی پیس ٹائم واپسی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔اس سے قبل جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بس حملے میں بچوں کی ہلاکت کا واقعہ ناقابلِ برداشت ہے۔ ’انڈین پراکسیز کو باز آنا چاہیے۔‘یاد رہے کہ بدھ کی صبح بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکے میں سکول کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیورات سے تبدیل

بھارت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

پنجاب حکومت کا ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

صدر مملکت سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی