’اب تک اعضا کے صرف پانچ عطیات‘، نادرا کا خصوصی کارڈ کتنی بہتری لا سکتا ہے؟


پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک صرف پانچ ایسے افراد سامنے آئے ہیں جنہوں نے وفات کے بعد اعضا عطیہ کیے اور یہ شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔پاکستان میں زیادہ تر اعضا کا عطیہ زندہ افراد کی جانب سے قریبی رشتہ داروں کے لیے ہو رہا ہے جن کو کسی بیماری کی وجہ سے پیوندکاری درکار ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں اعضا عطیہ کرنے اور اس کے فوائد سے متعلق مناسب آگاہی نہ ہونے کے علاوہ حکومتی سطح پر بھی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے اور اسی وجہ سے ملک میں اعضا عطیہ کرنے کا رجحان بہت کم ہے، جسے بڑھانے کے لیے حکومت کو اقدامات کرنے چاہییں۔اب نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے زندگی میں اعضا عطیہ کرنے والوں کے لیے ایک نئی سہولت کا اعلان کیا ہے۔اس کے تحت جو شہری اپنی زندگی میں یہ اعلان کریں گے کہ وفات کے بعد کون سے اعضا عطیہ کیے جائیں گے اور اس کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن بھی کروائی جائے گی۔اعضا عطیہ کرنے والے افراد کا ریکارڈ کیسے رکھا جائے گا؟اُردو نیوز کے رابطے پر نادرا کی جانب سے فراہم کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وہ افراد جو متعلقہ ڈونر رجسٹریشن اتھارٹیز میں اعضا کے عطیے کے لیے باقاعدہ اندراج کرواتے ہیں، انہیں تاحیات میعاد والا ایک خصوصی شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا، جس پر ڈونر کا علامتی نشان درج ہوگا۔اسی طرح ایسے شہری جو ایک جانب خصوصی افراد کی تعریف پر پورا اترتے ہوں اور دوسری جانب اعضا کے عطیے کے لیے بھی رجسٹرڈ ہوں، انہیں ایک منفرد شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا، جس پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں نشانات شامل ہوں گے۔ یہ کارڈ بھی تاحیات مؤثر ہو گا۔نادرا کے مطابق ان اقسام کے شناختی کارڈز اور بچوں کے لیے جاری کیے جانے والے (ب) فارم کے ڈیزائن، علامات، مدت اور دیگر انتظامی تفصیلات سے متعلق چار نئے شیڈولز قواعد میں شامل کیے گئے ہیں۔نادرا کا کہنا ہے کہ قواعد میں کی گئی یہ ترامیم جلد ہی “گزٹ آف پاکستان” میں شائع کی جائیں گی اور نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔دنیا کے دوسرے ممالک میں زندگی کے دوران اعضا عطیہ کرنے کا رجحان کافی زیادہ ہے (فوٹو: اے ایف پی)اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے حالیہ عرصے کے دوران نادرا آرڈیننس 2000 کی دفعہ 44 کے تحت اہم ترامیم کی منظوری دی ہے، جن کے تحت خصوصی افراد کو تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ جاری کیا جا رہا ہے، جبکہ وہ بالغ خصوصی افراد، خواہ پاکستان میں مقیم ہوں یا بیرون ملک، جو وفاقی یا صوبائی سطح پر متعلقہ اداروں میں رجسٹرڈ ہوں، انہیں وہیل چیئر کے لوگو کے ساتھ ایک خاص شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا، جو تمام عمر کے لیے مؤثر ہوگا۔خصوصی بچوں کے لیے نشان زدہ ب فارمکسی بھی جسمانی کمزوری کے شکار 18 سال سے کم عمر کے افراد کے لیے ایک مخصوص نشان والا ب فارم یا نوعمری سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ اس دستاویز کی میعاد قواعد کی دفعہ 18 کے تحت طے شدہ مدت تک مؤثر رہے گی۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے سماجی کارکن اور سابق نیول پائلٹ شاہواز بلوچ نے اردو نیوز کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے اعضا عطیہ کرنے پر تاحیات شناختی کارڈ دینے کا اعلان دریا کے مقابلے میں ایک قطرے کے مترادف ہے۔نادرا کا کہنا ہے کہ عطیہ دہندگان کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی (فوٹو: اے ایف پی)’حکومت کو مزید سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ صرف شناختی کارڈ کی پیشکش پر کوئی شہری اپنے اعضا عطیہ کرنے پر تیار نہیں ہو گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسے افراد کے لیے کم از کم ٹیکس میں چھوٹ اور ایک ایسا سمارٹ کارڈ جاری کرنا چاہیے جس کے ذریعے انہیں سفری اخراجات میں بھی رعایت حاصل ہو۔اسی طرح ایک اور سماجی کارکن اور وکیل مسیح الدین حمیرہ نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے نادرا کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ ان کے مطابق ’انسانیت کی خدمت کے فروغ کے لیے کیا جانے والا ہر اقدام قابلِ ستائش ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’شاید یہ اقدام ناکافی ہو تاہم اسے درست سمت میں ایک درست قدم ضرور کہا جا سکتا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بھارت مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالے: پاکستان کا دوٹوک مؤقف

ساہیوال میں قرض کے بدلے بینک میں رکھا کروڑوں کا گولڈ جعلی زیوارت سے تبدیل

پرائیویٹ سکیم کے تحت 25 ہزار پاکستانی عازمین حج کریں گے: وزیر مذہبی امور

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائیو شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

انڈین طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی کی مدت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، عالمی سطح پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے پرگفتگو

’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟‘ سیر کے لیے گلگت جانے والے چار دوستوں کی پراسرار گمشدگی

پنجاب حکومت کا ’ہوٹل آئی‘ سافٹ ویئر کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟

پاک بحریہ کے سربراہ کا عسکری حکمت عملی میں تبدیلی کی ضرورت پر زور

دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں، انڈیا کی بالادستی کی خواہش ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

صدر مملکت سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر گفتگو

60 ہزار سے زیادہ پاکستانی پرائیویٹ حج سے محروم: ’حج آپریٹرز لوازمات پورے نہیں کر سکے‘

انڈین وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی