شاہراہِ بلتستان پر ہلاک ہونے والے 4 نوجوان دوست کون تھے؟ افسوس ناک تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر


گلگت بلتستان کی شاہراہِ بلتستان پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں لاپتہ ہونے والے چار سیاحوں کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیم کے انچارج غلام رسول کے مطابق، دو لاشوں کو کھائی سے نکال لیا گیا ہے، جبکہ باقی دو کی بازیابی کے لیے کارروائی جاری ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے تھا، جن میں سے ایک نوجوان سیاح دوہری شہریت کا حامل تھا اور اٹلی کا شہری بھی تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق یہ چاروں دوست 15 مئی کی رات گلگت سے اسکردو روانہ ہوئے تھے مگر منزل تک نہ پہنچ سکے۔ حادثے کا شکار نوجوانوں میں کوٹ گکہ کے 36 سالہ واصف شہزاد اور 20 سالہ عمر احسان جبکہ جسوکی کے 23 سالہ سلمان سندھو اور ساروکی کے 23 سالہ عثمان ڈار شامل ہیں جو 12 مئی کو گجرات سے نکلے اور 16 مئی سے لاپتہ تھے پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی گاڑی استک نالے کے قریب ایک خطرناک موڑ پر قابو کھو بیٹھنے کے بعد گہری کھائی میں جا گری۔ جائے حادثہ تک رسائی دشوار گزار تھی، جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں وقت لگا۔ اس واقعے سے قبل پولیس نے گلگت سے لاپتہ ہونے والے ان نوجوانوں کی گاڑی تلاش کی تھی، جس کے بعد ان کی تلاش کا عمل تیز کیا گیا۔ اب ان کی لاشیں ملنے کے بعد خاندانوں کو شدید صدمے کا سامنا ہے، جبکہ سیاحتی سفر کی حفاظت سے متعلق سوالات ایک بار پھر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پنجاب میں طوفانی بارشوں اور آندھی سے تباہی: کم از کم آٹھ افراد ہلاک، 45 زخمی

پاکستان نے ڈی پورٹ ہونے والے شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پاکستان نے ’باعثِ بدنامی‘ ڈی پورٹ ہونے والے شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

ہائیپوگیمی: وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند خواتین جو اپنے سے کم قابل مردوں سے رشتہ جوڑنے پر مجبور ہیں

پاکستان نے ’بدنامی کا باعث بننے والے‘ ڈی پورٹ شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

آتش زنی کا شبہ، خاندان کی ہلاکت اور شواہد ضائع ہوجانا: برطانیہ میں انصاف کے منتظر پاکستانی نژاد ڈاکٹر شکور کی کہانی

گجرات سے آئے چار سیاح جن کی لاشیں سکردو میں دریا کنارے سے ملیں: ’ریسکیو اہلکار رسیوں کی مدد سے نیچے گئے‘

طیارہ طوفان کی زد میں۔۔ مسافروں کی دوران پروز کلمہ پڑھتے ہوئے دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

شاہراہِ بلتستان پر ہلاک ہونے والے 4 نوجوان دوست کون تھے؟ افسوس ناک تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر

سونے کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں.. جانیں 1 تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

’یہ کیسا دھماکہ تھا؟‘: وہ المناک لمحہ جب ٹائٹن آبدوز سمندر کی گہرائی میں تباہ ہوئی

وجے شاہ بمقابلہ علی خان محمودآباد: ’آج کے انڈیا میں شاید گاندھی، نہرو اور امبیدکر کو بھی محبِ وطن نہ سمجھا جاتا‘

پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ: جب ہائی جیکروں کو دھوکہ دینے کے لیے پاکستان کا حیدرآباد انڈیا کا بھوج بن گیا

’بس، بہت ہو گیا‘: نیتن یاہو کے لیے ہنگامہ خیز ہفتہ، غزہ میں بھوک اور عالمی ’سفارتی سونامی‘ کے بیچ خاموش بیٹھے ٹرمپ

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں شیلز کا خوف اور ٹوٹے پھوٹے مکان: ’میری بیٹی تو اب رات کو ستاروں سے بھی ڈرنے لگی ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی