
سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ سینیٹر وقار مہدی کے مطابق 95 سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے،انکی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،انہوں نے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ کمال الدین اظفر جیسے سیاستدان پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں،مرحوم نے صوبہ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ صدر مملکت نے مرحوم کے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔