وزیراعلیٰ پنجاب چکن کی قیمت میں اضافے پرشدید برہم، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی کا حکم


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں چکن کی قیمتوں میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ احکامات انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران دیے، جس میں صوبے میں اشیائے خورونوش، خاص طور پر سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عیدالاضحیٰ سے قبل ٹماٹر، پیاز، ادرک، لہسن، مرچ اور لیموں جیسے بنیادی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومتی ادارے موجود ہیں تو پھر چکن کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ ناقابل قبول ہے۔اجلاس میں آٹے کی قیمت میں کمی کے بعد روٹی سستی کرنے کے لیے بھی فوری حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے سبزیوں کی نقل و حمل کے اخراجات کم کرنے کے لیے منصوبہ طلب کیا ہے، تاکہ عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ کم ہو سکے۔مزید برآں، انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ بے موسمی سبزیاں اگانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ سال بھر رسد میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سیکیورٹی فورسز سے بھارتی پراکسی فنتۃ الخوارج کی جھڑپیں، 7 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

پانی پاکستان کی ریڈلائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

دوشنبے: وزیراعظم کی تاجک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

انڈیا جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

نیپرا کا کے الیکٹرک کو خط، طویل لوڈشیڈنگ پر برہم

سیدو میڈیکل کالج سوات میں سنٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سیمینار اور یکجہتی واک

سنٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام خضدار بس حملے کی مذمت کیلئے سیمینار اور یکجہتی واک

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ تاجکستان، دوشنبہ ایئرپورٹ پرتاجک ہم منصب نے استقبال کیا

حکومت نے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

فواد چودھری کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے متعلق بڑا انکشاف

کئی چیلنجز بچوں کی شراکت داری کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ابیہہ بتول

پوسٹل سروسز میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

چترال میں دو مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت، ’کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی