سیکیورٹی فورسز سے بھارتی پراکسی فنتۃ الخوارج کی جھڑپیں، 7 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید


خیبرپختونخوا میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج سے سیکیورٹی فورسز کی دو جھڑپوں میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹننٹ سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 مئی کو خیبرپختونخوا میں ہونے والی دو الگ الگ جھڑپوں میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی رات کو شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج نے ایک سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔بیان میں کہا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے حملوں کو پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا 24 سالہ لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل اپنے دستے کی بہادری سے قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ان کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے بھی وطن پر اپنی جان قربان کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع چترال میں ہونے والی ایک اور جھڑپ میں بھی بھارتی سرپرستی میں موجود ایک خوارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرست دہشت گرد کے باقیات کا خاتمہ کیا جا سکے، سیکیورٹی فورسز نے وطن عزیز کو بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خطرے سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور ہمارے شہدا کی یہ قربانیاں ہمارے عزم اور حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔شہید اہلکاروں کی تفصیلآئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 23 سالہ لیفٹننٹ دانیال اسماعیل شہید کا تعلق ضلع مردان سے ہےاور انہوں نے 7ماہ قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔لفٹننٹ دانیال اسماعیل کے والد پاکستان ائیر فورس میں سول ڈرائیور ہیں، لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کے سوگواران میں والد اور بھائی شامل ہیں۔پاک فوج کے 41سالہ نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے ہے اور انہوں نے 21 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں۔پاک فوج کے 35 سالہ لانس نائیک فیاقت علی شہید کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور سے ہے اور انہوں نے 15 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔لانس نائیک فیاقت علی شہید کے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹی اور 3 بیٹے شامل ہیں۔فتنۃ الخوارج سے جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 26 سالہ سپاہی محمد حمید شہید کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے اور انہوں نے 6 سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا۔سپاہی محمد حمید شہید کے سوگواران میں والدہ شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: سوراب میں عسکریت پسندوں کا حملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جان سے گئے

’صابن فلاپ ہو جائے گا‘: ایک ’سنگل ماں‘ کے خواب نے کئی خواتین کی زندگی بدل ڈالی

سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ، سرکاری افسران کے گھر جلادیے، اے ڈی سی ریونیو شہید

ایف بی آر کی بینک اکاؤنٹس تک رسائی ، ’لین دین کیش میں ہونے سے معیشت کمزور ہوگی‘

جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے : فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مستقبل میں کشیدگی صرف متنازع علاقے تک محدود نہیں رہے گی: جنرل ساحر شمشاد مرزا

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

فوجی عدالتوں میں سویلنزکےٹرائل کا فیصلہ، سابق چیف جسٹس نے نظرثانی درخواست دائرکردی

سوراب میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش

غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

9 مئی کیس: پی ٹی آئی ایم این اے اور سابق ایم پی اے سمیت 11 ملزمان کو سزائیں

پاکستان کا ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط

چیف جسٹس پاکستان حج کے لیے روانہ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے

حکومت کاپمپس پر پیٹرول چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی