پاکستان کا ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط


پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر دستخط کردیے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کیے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا، اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی تنازعات کے پرامن حل پر پختہ یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں وکشمیر تنازع کا حل ناگزیر ہے، پاکستان عالمی سطح پر مؤقف اجاگر کرتا رہے گا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین علمی ثالثی تنظیم کو اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے ہم پلہ ادارہ بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہانگ کانگ کی بین الاقوامی ساکھ کو مضبوط کرنا اور اسے عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مرکز کے طور پر اُبھارنا ہے۔ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا کہنا ہے کہ نئی ثالثی تنظیم عالمی عدالت انصاف اور دی ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کی ثالثی عدالت کے مساوی حیثیت رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ہانگ کانگ کو بین الاقوامی تنازعات کے حل کا ایک معتبر مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔خبررساں ایجنسی کے مطابق کنونشن کی دستخطی تقریب میں چین اور پاکستان کے علاوہ انڈونیشیا، پاکستان، لاوس، کمبوڈیا اور سربیا سمیت کئی ممالک شریک ہوئے جبکہ ہانگ کانگ کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ سمیت 20 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی تقریب میں شریک تھے۔نئی تنظیم کا صدر دفتر ہانگ کانگ کے مصروف علاقے وان چائی میں ایک سابقہ پولیس اسٹیشن میں قائم کیا جائے گا اور اسے رواں سال کے آخر یا 2026 کے اوائل میں باضابطہ طور پر کھولے جانے کا امکان ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پاکستان میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کر دیا

پیٹرول کی قیمت سے متعلق بڑی خبر

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ میں بم دھماکے میں دو بھائی ہلاک، مستونگ میں تھانہ نذرِ آتش

پاکستان نے انڈیا کی جارحیت کا صرف جواب ہی نہیں دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی: وزیراعظم

ترقی اور خوشحالی اور بدامنی اکھٹے نہیں چل سکتی، وزیراعظم شہبازشریف

کوئٹہ میں شدید دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ

توشہ خانہ 2 کیس، بشریٰ بی بی احتجاجاً کمرہ عدالت سےغیرحاضر، عدالت کا اظہاربرہمی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس فلسطینی قیدیوں کے بدلے 10 زندہ اور 18 مردہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار

سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے کینسر جیسا مسئلہ بن چکی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

بھارت کی آبی دہشتگردی، ہیڈ مرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کا اخراج صفرکیوسک ہوگیا

کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

فائرنگ سے جے یو آئی رہنماء زخمی ہوگئے

ملک گیرتحریک کا اعلان، عمران خان کا حکومت کو ٹف ٹائم

طیارے گرائے جانے سے متعلق انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف کا بیان، کانگریس کا دفاعی تیاریوں پر نظرثانی کا مطالبہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی