پاکستان نے انڈیا کی جارحیت کا صرف جواب ہی نہیں دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی: وزیراعظم


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش خطرات روایتی میدان جنگ تک محدود نہیں ہیں، اور یہ کہ سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے کینسر جیسا مسئلہ بن چکی ہے۔سنیچر کو کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان نے حالیہ جنگ میں انڈیا کی جارحیت کا صرف جواب ہی نہیں دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی۔ سات انتہائی اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’چھ مئی کو انڈیا نے میزائل حملے کیے تو پاکستان نے زمین اور فضاؤں سے منہ توڑ جواب دیا۔ 10 مئی کو جب آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مجھے فون آیا تو وہ پرسکون اور پُراعتماد تھے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔‘وزیراعظم نے کہا کہ ایئر چیف نے انڈین طیارے مار گرا کر پاکستان کی فضائیہ کا پروفیشنل کمال ثابت کیا۔انہوں نے کہا کہ ’انڈیا نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی۔ انڈیا کو میدان جنگ کے بعد سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا ہے۔‘شہباز شریف نے کہا کہ ’انڈیا کو پانی نہیں بند کرنے دیں گے اور کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرے۔ افواج ہماری سالمیت اور خودمختاری کی محافظ ہیں۔‘وزیراعظم نے کہا کہ ’ہماری حکومت نے معاشی میدان میں خاطر خواہ بہتری دکھائی ہے اور بہت بڑے چیلنجز سے نبردآزما رہے۔‘شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجیٹ میں آ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، 90 ہزار پاکستانی دہشت گردی کا شکار ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ’اس وقت پاکستان کی اُڑان بہت اونچی ہے، ہمارے افواج نے دشمن کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہی وقت ہے کہ اس کامیابی کو مزید کامیابیوں کے حصول میں بروئے کار لایا جائے۔‘شہباز شریف نے کہا کہ ’ہمارے پاس معدنی وسائل کی بہتات ہے اور یہی وقت ہے کہ عمل کیا جائے اور فوری کیا جائے۔‘وزیراعظم نے کہا کہ ’ہماری حکومت نے معاشی میدان میں خاطر خواہ بہتری دکھائی ہے۔‘ فائل فوٹو: اے ایف پیانہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ریونیو بڑھا ہے اور جی ڈی پی کے حوالے سے ٹیکس کی شرح بھی بڑھی ہے۔’ہماری حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مختلف جہتوں میں صلاحیتوں کا امتحان ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’معاشی استحکام کے لیے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔ سمگلنگ پاکستان کی معیشت کے لیے کینسر جیسا مسئلہ بن چکی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے گزشتہ ایک سال میں سمگلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔وزیراعظم نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں غیرملکی فوجی افسران سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’دوست ملکوں سے آںے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب پاکستان کا بہت قریبی اور قابلِ بھروسہ دوست ملک ہے۔ اسی طرح چین اور ترکیہ نے بھی پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ، پولیس ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی

پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

مہنگائی کا جن بوتل سے باہرآ گیا، عید قرباں پرجانوروں کی قیمتوں میں 70فیصد تک اضافہ

مصطفی عامرقتل کیس میں بڑا یوٹرن

بھارتی قیادت دشمنی کو امن پر ترجیح دے رہی ہے: پاکستان دفتر خارجہ

ملک میں 24 گھنٹوں میں چوتھی بار زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک اور چار زخمی

پنجگور کی کھجور کی امریکہ برآمد: ’اب بچوں کے لیے کتابیں بھی ہیں اور پینسلیں بھی‘

پنجگور کی کھجور کی امریکہ برآمد: ’اب بچوں کو سکول بھیج سکتا ہوں‘

ملکی مجبوری ہے، ساتھ چلنا پڑے گا، زرداری کا پی پی اراکین کی شکایات پر رد عمل

سیالکوٹ ضمنی انتخاب، پی پی 52 میں ن لیگ نے میدان مار لیا

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان کا نو رکنی پارلیمانی وفد نیویارک پہنچ گیا

امریکہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ہونے والی ریلی پر حملہ، چھ افراد زخ٘ی

وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات، سکیورٹی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی، 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی