وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات، سکیورٹی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال


وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر ہاؤس پنجاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اتوار کو ہونے والی اس ملاقات میں ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔'بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم کے دوست ممالک کے حالیہ دوروں پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سیاسی اتحادیوں کے درمیان تعاون پر بھی بات کی گئی۔وزیراعظم سے ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو عام آدمی کے ریلیف اور فلاح کے لیے آئندہ بجٹ میں اقدامات لینے چاہییں۔  انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحادیوں کو ملکی مفاد میں مل کر آگے چلنے کی ضرورت ہے۔’پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کے وسیع تر مواقع موجود ہیں‘صدر مملکت نے لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹرز و آفیشلز کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کی۔صدر مملکت نے لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹرز و آفیشلز کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ (فوٹو: اے پی پی)سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل باہمی رابطوں کا اہم ذریعہ ہے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، بنگلہ دیش برادر ملک ہے، اللہ تعالی نے پاکستان کی طرح بنگلہ دیش کو بھی وسائل سے نوازا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اقوام عالم میں بنگلہ دیش ایک مضبوط معاشی ملک کے طور پر جانا جاتا ہے، دونوں ہمسایہ اور برادر ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع تر مواقع موجود ہیں، ہمیں دونوں ممالک کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

’ایک کلک سے لاکھوں گئے‘، جعلی پروفائل بنا کر فراڈ کرنے والوں سے کیسے بچا جائے؟

خیبر پختونخوا میں شدت پسند تنظمیں حملوں کے لیے ڈرونز استعمال کر رہی ہیں؟

کراچی کی ملیر جیل سے 100 سے زیادہ قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع

پاکستان واحد ملک نہیں جس نے انڈیا پر دہشت گردی کا الزام لگایا: بلاول بھٹو

پنجاب کابینہ کا اجلاس، عوام کو ریلیف کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے اہم فیصلے

لائیو: ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کا معاملہ، آئی جیل خانہ جات برطرف

ملیر جیل سے قیدی بھاگنے کا معاملہ، ’آئی جی جیل برطرف اور سپرنٹنڈنٹ معطل‘

وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکی بڑی کاروائی، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

مالک مکان کے مبینہ تشدد سے کمسن ملازمہ جاں بحق

عید کی خصوصی ٹرین کوئٹہ سے پشاورکیلئے روانہ

عید خصوصی ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے مسافروں کو لیکر روانہ ہو گئی

لائیو: عید الاضحیٰ کے تین روز ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان

لائیو: ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری

’سرنڈر کریں ورنہ جیل توڑنے کے چارجز لگیں گے‘: ملیر جیل کے فرار 78 قیدی گرفتار، 138 کی تلاش جاری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی