
اہم نکاتعید الاضحیٰ پر ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد کمیپنجاب میں ایئر پورٹس اور پاک فضائیہ کی ایئر بیسز کے گرد دفعہ 144 نافذبلوچستان میں فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاکٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کی ایف آئی آر والدہ کی مدعیت میں درجدسمبر 2024 میں پیش آنے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر محمد اشرف اقبال عرف اشرف سلیمی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں پھالیہ منڈی بہاؤ الدین سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات میں 5 مقدمات درج ہیں جبکہ تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر یورپ بھجوانے کے لیے فی کس 25 لاکھ وصول کیے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے 5 شہریوں سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 25 لاکھ روپے ہتھیائے ہیں۔ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوایا جبکہ دورانِ سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا۔ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کا معاملہ، آئی جیل خانہ جات برطرفوزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملیر جیل سے بھاگنے والے مجرم سنگین جرائم میں ملوث نہیں تھے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ 129 مجرم ملیر جیل سے بھاگے ہیں اور پولیس ان کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ جو قیدی رضاکارانہ طور پر 24 گھنٹوں کے اندرواپس آ گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جو واپس نہیں آئیں گے ان کے خلاف جیل توڑنے کے مقدمات درج ہوں گے اور اس کے تحت سات سال کی سزا ہوگی۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کو برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر 2 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، تحقیقات کے بعد مزید افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوریایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ اکنامک افیئرز اور وزارت خزانہ کی سفارتی کوششوں سے ایشیائی ڈویلپمینٹ بینک (اے ڈی بی) کے بورڈ ممبران کی اکثریت کی حمایت سے پیکج کی منظوری ہوئی۔اے ڈی بی نے بھی اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ پاکستان میں مالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے اور مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری دی ہے۔اے ڈی بی کی پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کہا کہ پاکستان نے میکرو اکنامک حالات کو بہتر بنانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔صوبہ پنجاب کا بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلانوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ پنجاب کی پاور کمپنیوں کے ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیرف میں 30 سے40 فیصد تک کمی ہو سکے گی۔صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کی بھرپور حمایت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شنگھائی کاپریشن اورگنائزیشن (ایس سی او) ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کے منصوبے کی بھرپور حمایت کی اور اسے رکن ممالک کے درمیان ترقی اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم قرار دیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے منگل کو بیجنگ میں منعقدہ ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا۔وزیر خزانہ نے رکن ممالک کے مابین مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت بڑھانے کے پروگراموں کے مواقع بڑھانے کی تجویز کی حمایت کی۔انہوں نے عالمی معیشت میں سست روی، بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواریوں اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے بڑے مسائل کے مشترکہ حل اور رکن ممالک کے لیے یکساں طور پر مفید ترقیاتی ماڈل اپنائے جانے پر زور دیا۔وزیر خزانہ نے معاشی ترقی اور علاقائی روابط بڑھانے میں انفراسٹرکچر کی ترقی کو اجاگر کیا اور خطے میں ٹرانسپورٹ، توانائی اور ڈیجیٹل رابطوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کی حمایت کی۔اس سے قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر خزانہ اور گورنر پیپلز بنک آف چائنا نے پاکستان کی معاشی ترقی کو سراہا اور ملک میں معاشی استحکام کے کامیاب حصول اور اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔عید الاضحیٰ کے تین روز ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلانپاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کرایوں میں رعایت کے علاوہ پانچ خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے عید الاضحیٰ کے تین روز کے دوران ٹرین کرایوں میں 20 فیصد کی خصوصی کمی کا بھی اعلان کیا ہے۔عید کے لیے پہلی خصوصی ٹرین پیر کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی جبکہ دوسری ٹرین آج منگل کو صبح بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گی۔تیسری خصوصی ٹرین آج شام کو پانچ بجے براستہ ملتان، لاہور سے کراچی جائے گی۔پنجاب میں ایئر پورٹس اور پاک فضائیہ کی ایئر بیسز کے گرد دفعہ 144 نافذصوبہ پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ایئر بیسز کے گرد و نواح میں 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کبوتربازی، آتش بازی، ڈرون/ لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی عائد ہو گی۔صوبہ بھر میں ان پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہو گا۔محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے، مذکورہ سرگرمیاں فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ اور فلائٹ سیفٹی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کے لیے سنگین خطرات کا باعث بنتے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئر پورٹس اور گرد و نواح میں صفائی کے خاص انتظام کو یقینی بنائیں۔پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کا امکانمحکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آج اور بدھ کے روز آندھی، ژالہ باری یا موسل دھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔آج منگل کی صبح ریکارڈ کیے گئے بعض شہروں کے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد 20 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 25، کراچی 30، پشاور 21، کوئٹہ 23، گلگت 15، مری 13 اور مظفر آباد میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔بلوچستان میں فورسز کی دو کارروائیوں میں انڈین سپانسرڈ 7 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آرپاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 2 جون کو بلوچستان میں فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں انڈین پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں انٹیلی جینس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ انڈین سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئےضلع قلات کے جنرل ایریا مارگنڈ میں بھی انٹیلی جینس پر مبنی آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا گیا اور اور فتنہ ال ہندوستان کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔بیان کے مطابق مارے گئے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کی ایف آئی آر والدہ کی مدعیت میں درجپاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کی ایف آئی آر ان کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ان کی والدہ نے مؤقف اپنایا کہ پیر کی شام پانچ بجے کے قریب ایک شخص اپنے گھر میں داخل ہوا اور ان کی بیٹی ثنا یوسف کو نشانہ بناتے ہوئے دو فائر کیے۔والدہ کے مطابق گولی ثنا یوسف کے سینے میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ محلے دار کی گاڑی میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔والدہ کے مطابق ملزم نے کالی شرٹ اور پینٹ پہنی ہوئی تھی، درمیانہ قد اور سمارٹ جسامت تھی۔والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی نند بھی اس وقت گھر میں موجود تھیں اور ملزم کی شناخت کر سکتے ہیں۔مزید تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں