لائیو: عید الاضحیٰ کے تین روز ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان


اہم نکاتعید الاضحیٰ پر ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد کمیپنجاب میں ایئر پورٹس اور پاک فضائیہ کی ایئر بیسز کے گرد دفعہ 144 نافذبلوچستان میں فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاکٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کی ایف آئی آر والدہ کی مدعیت میں درجپاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کرایوں میں رعایت کے علاوہ پانچ خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے عید الاضحیٰ کے تین روز کے دوران ٹرین کرایوں میں 20 فیصد کی خصوصی کمی کا بھی اعلان کیا ہے۔عید کے لیے پہلی خصوصی ٹرین پیر کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی جبکہ دوسری ٹرین آج منگل کو صبح بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گی۔تیسری خصوصی ٹرین آج شام کو پانچ بجے براستہ ملتان، لاہور سے کراچی جائے گی۔پنجاب میں ایئر پورٹس اور پاک فضائیہ کی ایئر بیسز کے گرد دفعہ 144 نافذصوبہ پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ایئر بیسز کے گرد و نواح میں 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کبوتربازی، آتش بازی، ڈرون/ لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی عائد ہو گی۔صوبہ بھر میں ان پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہو گا۔محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے، مذکورہ سرگرمیاں فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ اور فلائٹ سیفٹی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کے لیے سنگین خطرات کا باعث بنتے ہیں۔  تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئر پورٹس اور گرد و نواح میں صفائی کے خاص انتظام کو یقینی بنائیں۔بلوچستان میں فورسز کی دو کارروائیوں میں انڈین سپانسرڈ 7 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آرپاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 2 جون کو بلوچستان میں فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں انڈین پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں انٹیلی جینس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔فوجی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ انڈین سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئےضلع قلات کے جنرل ایریا مارگنڈ میں بھی انٹیلی جینس پر مبنی آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا گیا اور اور فتنہ ال ہندوستان کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔بیان کے مطابق مارے گئے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کی ایف آئی آر والدہ کی مدعیت میں درجپاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کی ایف آئی آر ان کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ان کی والدہ نے مؤقف اپنایا کہ پیر کی شام پانچ بجے کے قریب ایک شخص اپنے گھر میں داخل ہوا اور  ان کی بیٹی ثنا یوسف کو نشانہ بناتے ہوئے دو فائر کیے۔والدہ کے مطابق گولی ثنا یوسف کے سینے میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ محلے دار کی گاڑی میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔والدہ کے مطابق ملزم نے کالی شرٹ اور پینٹ پہنی ہوئی تھی، درمیانہ قد اور سمارٹ جسامت تھی۔والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی نند بھی اس وقت گھر میں موجود تھیں اور ملزم کی شناخت کر سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہری ہلاک، ترجمان دفترِ خارجہ کی تصدیق

حکومت کا بڑا فیصلہ، عید کی تعطیلات منسوخ

این اے 251 پر دوبارہ گنتی، خوش حال کاکڑ کے رکن قومی اسمبلی بننے کی راہ ہموار؟

این اے 251 پر دوبارہ گنتی، خوشحال کاکڑ کے رکن قومی اسمبلی بننے کی راہ ہموار؟

صدر ٹرمپ کا ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا حکم

اسلام آباد میں ثناء یوسف کا قتل، والد کا سنسنی خیز ویڈیو بیان

صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے داعی ہیں: شہباز شریف

پاکستان کرپٹو کرنسی کے لئے امریکی اقدامات مشعل راہ ہیں: بلال بن ثاقب

عمران خان پر حکومت کو قبول کرنے کا دباؤ ہے، علیمہ خان

امن کے فروغ، اقتصادی روابط میں اضافے کیلئے صدرٹرمپ کی کوشش قابل ستائش ہے: وزیراعظم

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی اسلام آباد میں کال سینٹرز کیخلاف بڑی کارروائی

پنجاب میں ویپنگ پر پابندی، ’بچوں کی صحت کسی بھی کاروبار سے زیادہ اہم ہے‘

مسابقتی کمیشن کا کھاد بنانے والی کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام، بھاری جرمانہ عائد

حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ، جامعات کے وائس چانسلرز کا پبلک فنڈز پرکوئی حق نہیں

نریندرمودی نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے جواسرائیلی حکومت کے نقش قدم پرچل رہا ہے، بلاول بھٹو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی