عید خصوصی ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے مسافروں کو لیکر روانہ ہو گئی


عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے 450 سے زائد مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ ڈی ایس ریلوے عمران حیات کے مطابق یہ اسپیشل ٹرین اہم شہروں سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی اور مختلف اسٹیشنز پر مقررہ توقف کرے گی تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔عید کے موقع پر عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلوے کی جانب سے اس خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 650 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ تاہم روانگی سے قبل ہی 450 سے زائد مسافروں کی بکنگ مکمل ہو چکی تھی۔ٹرین کی روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ عمران حیات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین اور ٹریک کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ مسافر عید کے سفر کو پُرامن اور محفوظ انداز میں مکمل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے عید کے موقع پر مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور اسپیشل ٹرین کی روانگی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولت دینا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہری ہلاک، ترجمان دفترِ خارجہ کی تصدیق

حکومت کا بڑا فیصلہ، عید کی تعطیلات منسوخ

این اے 251 پر دوبارہ گنتی، خوش حال کاکڑ کے رکن قومی اسمبلی بننے کی راہ ہموار؟

این اے 251 پر دوبارہ گنتی، خوشحال کاکڑ کے رکن قومی اسمبلی بننے کی راہ ہموار؟

ثنا یوسف کا قتل: ’بہن کو آواز آئی کہ شاید کوئی غبارہ پھٹا ہے‘

صدر ٹرمپ کا ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا حکم

اسلام آباد میں ثناء یوسف کا قتل، والد کا سنسنی خیز ویڈیو بیان

صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے داعی ہیں: شہباز شریف

پاکستان کرپٹو کرنسی کے لئے امریکی اقدامات مشعل راہ ہیں: بلال بن ثاقب

عمران خان پر حکومت کو قبول کرنے کا دباؤ ہے، علیمہ خان

امن کے فروغ، اقتصادی روابط میں اضافے کیلئے صدرٹرمپ کی کوشش قابل ستائش ہے: وزیراعظم

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی اسلام آباد میں کال سینٹرز کیخلاف بڑی کارروائی

پنجاب میں ویپنگ پر پابندی، ’بچوں کی صحت کسی بھی کاروبار سے زیادہ اہم ہے‘

مسابقتی کمیشن کا کھاد بنانے والی کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام، بھاری جرمانہ عائد

حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ، جامعات کے وائس چانسلرز کا پبلک فنڈز پرکوئی حق نہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی