بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکی بڑی کاروائی، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک


سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف مختلف علاقوں میں دو آپریشنز کے دوران 7 دہشتگردہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی کےعلاقے مچھ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے۔ فورسز کے ضلع قلات کے علاقے مرگند میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشنز کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔وزیراعظم نے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، پوری قوم فتنہ النہدوستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہری ہلاک، ترجمان دفترِ خارجہ کی تصدیق

حکومت کا بڑا فیصلہ، عید کی تعطیلات منسوخ

این اے 251 پر دوبارہ گنتی، خوش حال کاکڑ کے رکن قومی اسمبلی بننے کی راہ ہموار؟

این اے 251 پر دوبارہ گنتی، خوشحال کاکڑ کے رکن قومی اسمبلی بننے کی راہ ہموار؟

ثنا یوسف کا قتل: ’بہن کو آواز آئی کہ شاید کوئی غبارہ پھٹا ہے‘

صدر ٹرمپ کا ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا حکم

اسلام آباد میں ثناء یوسف کا قتل، والد کا سنسنی خیز ویڈیو بیان

صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے داعی ہیں: شہباز شریف

پاکستان کرپٹو کرنسی کے لئے امریکی اقدامات مشعل راہ ہیں: بلال بن ثاقب

عمران خان پر حکومت کو قبول کرنے کا دباؤ ہے، علیمہ خان

امن کے فروغ، اقتصادی روابط میں اضافے کیلئے صدرٹرمپ کی کوشش قابل ستائش ہے: وزیراعظم

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی اسلام آباد میں کال سینٹرز کیخلاف بڑی کارروائی

پنجاب میں ویپنگ پر پابندی، ’بچوں کی صحت کسی بھی کاروبار سے زیادہ اہم ہے‘

مسابقتی کمیشن کا کھاد بنانے والی کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام، بھاری جرمانہ عائد

حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ، جامعات کے وائس چانسلرز کا پبلک فنڈز پرکوئی حق نہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی