پاکستان واحد ملک نہیں جس نے انڈیا پر دہشت گردی کا الزام لگایا: بلاول بھٹو


پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک نہیں جس نے انڈیا پر اپنے ہاں دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے منگل کی صبح ایکس پر سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی 2024 کی ایک ویڈیو شیئر کی جس وقت وہ وزیراعظم تھے۔ کینیڈین ٹی وی سی پیک کے اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ پچھلے برس اس وقت کی گئی تھی جب کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کو قتل کیا گیا تھا۔اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ ’انڈیا کو دہشت گردی کو خارجہ پالیسی کے لیے ایک ٹول کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے اور اسے دہشت گردی سے نمٹنے میں عالمی برداری کا ساتھ دینا چاہیے۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں نے سنا ہے کہ سات برس کے دوران پہلی بار انڈیا کو جی سیون اجلاس میں مدعو نہیں کیا جا رہا، کیا یہ بھی پاکستان کا قصور ہے؟‘پاکستانی وفد کی ’انڈیا کے ساتھ تناؤ‘ پر سلامتی کونسل کے ارکان کو بریفنگبلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان سے ملاقات کی، جس میں انڈیا کے ساتھ حالیہ تصادم اور تناؤ کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا گیا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق وفد نے انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے تحت ملنے والے پانی کو بند کرنے کی کوششوں سے متعلق بھی ارکان کو بریفنگ دی۔دو جوہری پڑوسیوں کے درمیان اگرچہ جنگ بندی ہو چکی ہے تاہم کشیدگی اب بھی پائی جاتی ہے اور فریقین ایک دوسرے پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں جبکہ دونوں جانب سے اس الزام کی تردید بھی سامنے آتی ہے۔روایتی حریف ممالک پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات اگرچہ پہلے خوشگوار نہیں تھے لیکن یہ تعلقات اس وقت مزید خراب ہو گئے جب 22 اپریل کو انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملہ ہوا جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے اور انڈیا نے اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا جس کی اسلام آباد نے تردید کی۔ اس واقعے کے بعد انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا جس پر پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر پانی روکا گیا تو اس کو ’جنگی اقدام‘ تصور کیا جائے گا۔سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان کے اندر مختلف مقامات پر حملے کیے جس پر پوری دنیا میں تشویش پھیل گئی۔ اس کے جواب میں 10 مئی کی صبح پاکستان نے انڈیا پر جوابی حملہ کیا۔بعدازاں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ان کی پاکستانی اور انڈین حکام کے ساتھ بات چیت ہو گئی ہے اور دونوں جنگ بندی پر تیار ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان اگرچہ جنگ بند ہے تاہم سرحد پر بعض جھڑپیں ہوئی ہیں جبکہ دوسری جانب دونوں کے درمیان شدید بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔پچھلے مہینے پاکستان اور انڈیا نے ایک دوسرے کے مختلف علاقوں پر حملے کیے تھے (فوٹو: اے ایف پی)پاکستان کے وفد نے ڈنمارک، یونان، پانامہ، جاپان اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے سلامتی کونسل کے ارکان سے ملاقات کی۔ وفد میں شامل حکام نے ارکان کو انڈین حملے کے جواب میں کی گئی کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ ’وہ ایک ذمہ دارانہ جواب تھا جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق تھا۔‘رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’وفد نے ارکان کو انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے پر بریفنگ دی اور بتایا کہ اگر معاہدے کو اسی طرح معطل رکھا گیا تو پاکستان میں پانی اور خوراک کے سامان کی کمی کے علاوہ ماحولیاتی لحاظ سے بھی نقصان ہو سکتا ہے۔‘وفد نے سلامتی کونسل کے ارکان پر زور دیا کہ وہ تنازع کو حل کرنے کے لیے فعال کردار ادا کریں۔خیال رہے انڈیا نے جس سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا وہ 1960 میں ورلڈ بینک کی ثالثی میں ہوا تھا، جس سے پاکستان کو 80 فیصد زرعی پانی ملتا ہے۔بلاول بھٹو نے ارکان کو بتایا کہ انڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگائے اور اس کی جانب سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے معاہدے کی معطلی خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے۔پاکستان کے مندوبین نے ارکان کو یہ بتایا کہ پاکستان انڈیا کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل خصوصاً کشمیر تنازع کے حل کے لیے جامع مذاکرات کے لیے بھی پرعزم ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں دو پاکستانی شہری ہلاک، ترجمان دفترِ خارجہ کی تصدیق

حکومت کا بڑا فیصلہ، عید کی تعطیلات منسوخ

این اے 251 پر دوبارہ گنتی، خوش حال کاکڑ کے رکن قومی اسمبلی بننے کی راہ ہموار؟

این اے 251 پر دوبارہ گنتی، خوشحال کاکڑ کے رکن قومی اسمبلی بننے کی راہ ہموار؟

ثنا یوسف کا قتل: ’بہن کو آواز آئی کہ شاید کوئی غبارہ پھٹا ہے‘

صدر ٹرمپ کا ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا حکم

اسلام آباد میں ثناء یوسف کا قتل، والد کا سنسنی خیز ویڈیو بیان

صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے داعی ہیں: شہباز شریف

پاکستان کرپٹو کرنسی کے لئے امریکی اقدامات مشعل راہ ہیں: بلال بن ثاقب

عمران خان پر حکومت کو قبول کرنے کا دباؤ ہے، علیمہ خان

امن کے فروغ، اقتصادی روابط میں اضافے کیلئے صدرٹرمپ کی کوشش قابل ستائش ہے: وزیراعظم

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی اسلام آباد میں کال سینٹرز کیخلاف بڑی کارروائی

پنجاب میں ویپنگ پر پابندی، ’بچوں کی صحت کسی بھی کاروبار سے زیادہ اہم ہے‘

مسابقتی کمیشن کا کھاد بنانے والی کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام، بھاری جرمانہ عائد

حکومت سندھ کا بڑا فیصلہ، جامعات کے وائس چانسلرز کا پبلک فنڈز پرکوئی حق نہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی