توشہ خانہ 2 کیس، بشریٰ بی بی احتجاجاً کمرہ عدالت سےغیرحاضر، عدالت کا اظہاربرہمی


پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے دوران احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار کردیا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا گیا لیکن بشریٰ بی بی نے احتجاجاً کمرہ عدالت آنے سے انکار کردیا۔عدالت نے جیل حکام کو بشریٰ بی بی کو لانے کی ہدایات جاری کیں لیکن جیل حکام نے عدالت کو بتایاکہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں آنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی اس لیے نہیں آئیں گی۔عدالت نے 3 گھنٹے کا وقت دینے کے باوجود بشریٰ بی بی کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔بشریٰ بی بی کی عدم دستیابی کے باعث چار گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے اور عدالت نے ملزمہ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا ایک اور موقع دے دیا۔عدالت نے حکم دیاکہ آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی نہ آئیں تو ضمانت منسوخی کے احکامات دیں گے۔عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت تین جون تک ملتوی کردی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ، پولیس ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی

پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

مہنگائی کا جن بوتل سے باہرآ گیا، عید قرباں پرجانوروں کی قیمتوں میں 70فیصد تک اضافہ

مصطفی عامرقتل کیس میں بڑا یوٹرن

بھارتی قیادت دشمنی کو امن پر ترجیح دے رہی ہے: پاکستان دفتر خارجہ

ملک میں 24 گھنٹوں میں چوتھی بار زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک اور چار زخمی

پنجگور کی کھجور کی امریکہ برآمد: ’اب بچوں کے لیے کتابیں بھی ہیں اور پینسلیں بھی‘

پنجگور کی کھجور کی امریکہ برآمد: ’اب بچوں کو سکول بھیج سکتا ہوں‘

ملکی مجبوری ہے، ساتھ چلنا پڑے گا، زرداری کا پی پی اراکین کی شکایات پر رد عمل

سیالکوٹ ضمنی انتخاب، پی پی 52 میں ن لیگ نے میدان مار لیا

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان کا نو رکنی پارلیمانی وفد نیویارک پہنچ گیا

امریکہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ہونے والی ریلی پر حملہ، چھ افراد زخ٘ی

وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات، سکیورٹی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی، 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی