بھارت کی آبی دہشتگردی، ہیڈ مرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کا اخراج صفرکیوسک ہوگیا


بھارت کی آبی دہشت گردی زور پکڑتی جارہی ہے، بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں مزید کمی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے ہیڈ مرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 37 ہزار 600 کیوسک کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج صفر کیوسک ہوگیا، 2 روزمیں ہیڈ مرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 91 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک رہ گئی، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں گزشتہ روز پانی کی آمد 44 ہزار800 کیوسک تھی۔ہیڈ مرالہ کے مقام پردریائے چناب میں 2 روز قبل پانی کی آمد 98 ہزار 200 کیوسک تھی۔یاد رہے کہ جمعہ کے روز بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں بڑی کمی ہوئی تھی، ہیڈ مرالہ میں دریائے چناب پر پانی کی آمد میں 54 ہزار 200 کیوسک کی کمی واقع ہوئی تھی۔ترجمان واپڈا نے بتایا تھا کہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک رہ گئی، جب کہ جمعرات کو پانی کی آمد 98 ہزار 200 کیوسک تھی۔ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 77 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 52 ہزار کیوسک تھا، اسی طرح منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 39 ہزار 600 کیوسک، جب کہ اخراج 10 ہزار 800 کیوسک تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ، پولیس ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی

پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

مہنگائی کا جن بوتل سے باہرآ گیا، عید قرباں پرجانوروں کی قیمتوں میں 70فیصد تک اضافہ

مصطفی عامرقتل کیس میں بڑا یوٹرن

بھارتی قیادت دشمنی کو امن پر ترجیح دے رہی ہے: پاکستان دفتر خارجہ

ملک میں 24 گھنٹوں میں چوتھی بار زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک اور چار زخمی

پنجگور کی کھجور کی امریکہ برآمد: ’اب بچوں کے لیے کتابیں بھی ہیں اور پینسلیں بھی‘

پنجگور کی کھجور کی امریکہ برآمد: ’اب بچوں کو سکول بھیج سکتا ہوں‘

ملکی مجبوری ہے، ساتھ چلنا پڑے گا، زرداری کا پی پی اراکین کی شکایات پر رد عمل

سیالکوٹ ضمنی انتخاب، پی پی 52 میں ن لیگ نے میدان مار لیا

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان کا نو رکنی پارلیمانی وفد نیویارک پہنچ گیا

امریکہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ہونے والی ریلی پر حملہ، چھ افراد زخ٘ی

وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات، سکیورٹی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی، 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی