ملک گیرتحریک کا اعلان، عمران خان کا حکومت کو ٹف ٹائم


پاکستان تحریک انصاف کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی قیادت میں حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ بانی نے کہا کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، ہماری لئے کوئی آپشن نہیں چھوڑا گیا، اس سے زیادہ ہم دیوار کے ساتھ نہیں لگ سکتے۔سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا۔عمران خان نے کہا احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا، بانی نے مجھے ذمہ داری دی کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں، بانی سے آئندہ ملاقات پر احتجاج تحریک کا پلان پیش کروں گا۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی طے کریں گے، بانی پی ٹی آئی بہت سنجیدہ ہیں اب جو تحریک چلے گی ایسی تحریک پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی۔عمران خان نے کہا اس دفعہ تحریک پوری منصوبہ بندی، تیاری کے ساتھ چلا کر نتیجہ خیز بنانی ہے، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں، چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے بطور چیئرمین تحریک کو لیڈ کریں گے، اگلی ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی لیڈرشپ کے بارے میں کہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک وہ لیڈ خود کریں گے۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ تحریک کے حوالے سے ذمہ داریاں مختلف لوگوں کو دی جائیں گی لیکن لیڈ بانی پی ٹی آئی کریں گے، بانی نے جو اعلان کیا ہے اب اس پر عمل درآمد ہونا ہے، ان کا کہنا تھا کہ لیکن ہمیں امید ہے کہ ہمیں ریلیف مل گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ، پولیس ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی

پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

مہنگائی کا جن بوتل سے باہرآ گیا، عید قرباں پرجانوروں کی قیمتوں میں 70فیصد تک اضافہ

مصطفی عامرقتل کیس میں بڑا یوٹرن

بھارتی قیادت دشمنی کو امن پر ترجیح دے رہی ہے: پاکستان دفتر خارجہ

ملک میں 24 گھنٹوں میں چوتھی بار زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک اور چار زخمی

پنجگور کی کھجور کی امریکہ برآمد: ’اب بچوں کے لیے کتابیں بھی ہیں اور پینسلیں بھی‘

پنجگور کی کھجور کی امریکہ برآمد: ’اب بچوں کو سکول بھیج سکتا ہوں‘

ملکی مجبوری ہے، ساتھ چلنا پڑے گا، زرداری کا پی پی اراکین کی شکایات پر رد عمل

سیالکوٹ ضمنی انتخاب، پی پی 52 میں ن لیگ نے میدان مار لیا

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان کا نو رکنی پارلیمانی وفد نیویارک پہنچ گیا

امریکہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ہونے والی ریلی پر حملہ، چھ افراد زخ٘ی

وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات، سکیورٹی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی، 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی