
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جمعہ کی صبح حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ عید کے چوتھے روز وطن واپس آئیں گے۔ چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں جسٹس منیب اختر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں ججز، اٹارنی جنرل آفس کے افسران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔جسٹس منیب اختر 6 جون تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے، جبکہ 6 جون سے 10 جون تک جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی 10 جون کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔