بلوچستان: سوراب میں عسکریت پسندوں کا حملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جان سے گئے


بلوچستان کے ضلع سوراب میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مارے گئے-درجنوں مسلح افراد نے شہر میں داخل ہوکر سرکاری عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا- کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو آگ لگاکر تباہ کردیا -حکام کے مطابق جمعہ کی شام کو کوئٹہ سے تقریبا 220 کلومیٹر دور سوراب شہر میں جدید اسلحہ سے لیس درجنوں عسکریت پسند داخل ہوئے اور اہم عمارتوں اور سڑکوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔مسلح افراد نے شہر میں واقع پولیس تھانے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی  رہائش گاہ کو آگ لگادی - اسسٹنٹ کمشنر سوراب شے اکبر نے اردو نیوز کو ٹیلیفون پر بتایا کہ مسلح افراد نے جب حملہ کیا تو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ہدایت بلیدی گھر میں موجود تھے-انہوں نے تصدیق کی کہ مسلح افراد نے پولیس تھانے اور کئی گاڑیوں کو جلایا جبکہ شہر میں واقع بینکوں کو بھی نقصان پہنچایا -پولیس ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ مسلح افراد نے دو پولیس گاڑیوں، ایک لیویز گاڑی، پولیس اور لیویز کے مال خانوں، گیسٹ ہاؤس کو بھی جلایا جبکہ قیدیوں کی وین کو اپنے ساتھ لے گئے۔مسلغ افراد نے سڑکوں پر گاڑیوں کو روک کر تلاش لی۔بلوچستان میں اس طرز کے حملوں میں تیزی آئی ہے- اس سے قبل سوراب سے ملحقہ قلات، منگچر، زہری اور دوسرے علاقوں میں بھی گزشتہ چند ماہ کے دوران درجنوں افراد داخل ہوکر سرکاری عمارتوں اور املاک کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ سوراب میں بینک اور انتظامی افسر کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا ہے مختلف سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے ہیں۔’حملے کے دوران اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ اے ڈی سی رہائشگاہ پر  خواتین اور بچے موجود تھے۔ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ انڈیا کی پراکسیز نے انکی ایماء پر کارروائی کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انڈیا کی حمایت یافتہ پراکسیز نے بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں: وزیراعظم

صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، اہم ملکی صورتحال پر گفتگو

مولانا فضل الرحمان کا ملک بھرمیں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

’انڈیا سے تناؤ پر پاکستانی موقف‘، بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد امریکہ پہنچ گیا

میاں نوازشریف اچانک لندن روانہ

حکومت کا عید کے دنوں میں جھولوں پر پابندی عائد

عمران خان کی عید سے پہلے رہائی، بڑی خبر آگئی

ریئل اسٹیٹ بحران، بڑے شہروں میں مکانات اور پلاٹوں کی قیمتیں کم کیوں ہو رہی ہیں؟

’وانگ لیب آف انوویشن‘، بلوچستان کے پسماندہ طبقات میں ’اے آئی‘ کی تربیت

عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑی خبر، نیب کا بڑا بیان

’ہمارے پاس ملک گیر احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے‘: عمران خان کا جیل سے پیغام

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 26 فلسطینی ہلاک: ’ہزاروں فلسطینی خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع تھے کہ اچانک اسرائیلی ٹینکوں نے فائرنگ شروع کر دی‘

جنوبی ایشیا میں ایسے تنازعات موجود ہیں جو کسی بھی وقت شدت اختیار کر سکتے ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس

بلاول بھٹو کی رہنمائی میں پاکستان کا سفارتی وفد نیویارک پہنچ گیا

خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 10 افراد جاں بحق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی