صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، اہم ملکی صورتحال پر گفتگو


صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان گورنر ہاؤس پنجاب میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو حالیہ بیرونِ ملک کامیاب دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے تمام اداروں اور قیادت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا، "پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کر رہی ہے، اور کسی کو بھی ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔"وزیراعظم شہباز شریف نے صدر کو بتایا کہ دوست ممالک کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت اور نتیجہ خیز رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے اور پاک افواج کی بہادری کی بدولت آج کوئی بھی دشمن ملک کی طرف غلط نیت سے نہیں دیکھ سکتا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

موسم الرٹ: ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی اور بعض مقامات پر بارش کا امکان

پی پی 52 ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی کے 271 کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں، پاکستان کا مؤقف پیش کیا

55 نرسنگ کالجز غیرمعیاری، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

پنجاب حکومت کے کھاتوں میں بڑے پیمانے پہ کرپشن کا انکشاف

اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر کو قتل کر دیا گیا

چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں قتل

تعلیم و صحت کے منصوبوں سمیت اگلے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کم کرنے کی تجویز

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ’سیاسی مواد کی شکایات‘ پر کارروائی کیوں نہیں کرتے؟

اے پی سی سی اجلاس، آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر

لاہورمیں سی سی ڈی کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

کوئٹہ میں بم دھماکہ

لاہورمیں سی سی ڈی کے دو مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک

ایک دن میں زلزلے کے چھ جھٹکے، کیا یہ کراچی کے لیے خطرے کی نئی گھنٹی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی