
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او اور 2 بچیوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سوموار کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس بکرا منڈی کے قریب تھانہ منظور شہید کے ایس ایچ او نور اللہ اور دیگر عملہ بکرا منڈی میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے پولیس گاڑی پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او نور اللہ ایڈیشنل ایس ایچ او کامران اور 2 بچیوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے۔پولیس ذرائع کے مطابق پیچلھے 24 گھنٹوں میں بم دھماکے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔