حکومت کا عید کے دنوں میں جھولوں پر پابندی عائد


حکومت پنجاب نے عید الاضحیٰ کے دوران عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں عید کی تعطیلات کے دوران عارضی طور پر نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق، پارکس میں مستقل نصب مکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز کو متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا، اس سلسلے میں صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی جاچکی ہے تاکہ وہ یقینی بنائیں کہ ہر مکینیکل جھولا حفاظتی معیار پر پورا اترتا ہو۔ترجمان نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ تصدیق کرے گی کہ مستقل نصب جھولے تمام حفاظتی پروٹوکولز پر عمل کررہے ہیں اور ان جھولوں پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پابندی انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کیونکہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں شہریوں، خصوصاً بچوں کی بڑی تعداد مکینیکل جھولوں کا استعمال کرتی ہے، عارضی نصب جھولے حفاظتی پروٹوکولز کی پابندی نہیں کرتے اور اوورلوڈنگ کی وجہ سے انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران عارضی طور پر نصب مکینیکل جھولوں پر مکمل پابندی ہوگی اور پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

موسم الرٹ: ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی اور بعض مقامات پر بارش کا امکان

پی پی 52 ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی کے 271 کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں، پاکستان کا مؤقف پیش کیا

55 نرسنگ کالجز غیرمعیاری، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

پنجاب حکومت کے کھاتوں میں بڑے پیمانے پہ کرپشن کا انکشاف

اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر کو قتل کر دیا گیا

چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں قتل

تعلیم و صحت کے منصوبوں سمیت اگلے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کم کرنے کی تجویز

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ’سیاسی مواد کی شکایات‘ پر کارروائی کیوں نہیں کرتے؟

اے پی سی سی اجلاس، آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر

لاہورمیں سی سی ڈی کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

کوئٹہ میں بم دھماکہ

لاہورمیں سی سی ڈی کے دو مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک

ایک دن میں زلزلے کے چھ جھٹکے، کیا یہ کراچی کے لیے خطرے کی نئی گھنٹی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی