بلاول بھٹو کی رہنمائی میں پاکستان کا سفارتی وفد نیویارک پہنچ گیا


پاکستان سفارتی محاذ پر سرگرم، بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ 2 جون کو بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات شیڈول ہے۔ پاکستانی وفد نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔پاکستانی وفد میں مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔وفد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانیوں، صحافیوں اور ماہرین سے بھی تبادلہ خیال کرے گا، یہ دورہ پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر سفارتی موجودگی کے اظہار کا اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطح سفارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو مختلف ممالک کا اہم دورہ کرے گی۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائم سفارتی کمیٹی بھارت کے خلاف عالمی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

پی پی 52 ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی کے 271 کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں، پاکستان کا مؤقف پیش کیا

55 نرسنگ کالجز غیرمعیاری، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

پنجاب حکومت کے کھاتوں میں بڑے پیمانے پہ کرپشن کا انکشاف

اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر کو قتل کر دیا گیا

چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں قتل

تعلیم و صحت کے منصوبوں سمیت اگلے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کم کرنے کی تجویز

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ’سیاسی مواد کی شکایات‘ پر کارروائی کیوں نہیں کرتے؟

اے پی سی سی اجلاس، آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر

لاہورمیں سی سی ڈی کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

کوئٹہ میں بم دھماکہ

لاہورمیں سی سی ڈی کے دو مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک

ایک دن میں زلزلے کے چھ جھٹکے، کیا یہ کراچی کے لیے خطرے کی نئی گھنٹی ہے؟

’جھوٹ سے سچ نہیں چھپایا جا سکتا‘، پاکستان کا انڈین قیادت کے بیانات پر سخت ردعمل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی