’انڈیا سے تناؤ پر پاکستانی موقف‘، بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد امریکہ پہنچ گیا


پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد امریکہ پہنچ گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وفد دو اور تین جون کو اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا۔اقدام پچھلے ماہ انڈیا کے ساتھ تنازع کے بعد اسلام آباد کی جانب سے سفارتی دباؤ بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔جوہری طاقت رکھنے والے پڑوسی ممالک کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی تناؤ پایا جاتا ہے، جس کا اعلان 10 مئی کو کیا گیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ پاکستانی وفد مختلف دارالحکومتوں میں بھجوایا جائے گا جہاں وہ انڈیا کے ساتھ حالیہ فوجی تصادم کے بعد اسلام آباد کا موقف پیش کرے گا۔اے پی پی کے مطابق نو ارکان پر مشتمل وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں جو مختلف حکام سے ملاقاتوں میں انڈیا کے ساتھ فوجی تصادم اور موجودہ تناؤ سے متعلق پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرے گا اور ’نئی دہلی کی جانب سے غلط معلومات کی فراہمی کی مہم کی راہ بھی روکے گا۔‘اے پی پی کے مطابق پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس بے بھی ملاقات کرے گا (فوٹو: اے ایف پی)رپورٹ کے مطابق ’نیویارک میں قیام کے دوران وفد متعدد حکام کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا جن میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس بھی شامل ہوں گے جبکہ جنرل اسمبلی کے صدر کے علاوہ سکیورٹی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔‘خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقاتوں کے علاوہ وفد اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے رہنماؤں کو بریفنگ بھی دے گا۔22 اپریل کو انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملہ ہوا جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جس کا الزام انڈیا کی جانب سے پاکستان پر لگایا گیا، تاہم پاکستان نے اس کی تردید کی۔تاہم انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔سات مئی اور 10 مئی کو ایک دوسرے کے مختلف علاقوں پر حملوں کے بعد جنگ بندی ہو چکی ہے تاہم یہ معاہدہ ابھی تک بحال نہیں ہو سکا ہے۔اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا نے معاہدے کو معطل کیا اور پانی روکنے کی کوشش کی تو اس کو ایک ’جنگی اقدام‘ تصور کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

موسم الرٹ: ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی اور بعض مقامات پر بارش کا امکان

پی پی 52 ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی کے 271 کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں، پاکستان کا مؤقف پیش کیا

55 نرسنگ کالجز غیرمعیاری، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

پنجاب حکومت کے کھاتوں میں بڑے پیمانے پہ کرپشن کا انکشاف

اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر کو قتل کر دیا گیا

چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں قتل

تعلیم و صحت کے منصوبوں سمیت اگلے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کم کرنے کی تجویز

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ’سیاسی مواد کی شکایات‘ پر کارروائی کیوں نہیں کرتے؟

اے پی سی سی اجلاس، آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر

لاہورمیں سی سی ڈی کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

کوئٹہ میں بم دھماکہ

لاہورمیں سی سی ڈی کے دو مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک

ایک دن میں زلزلے کے چھ جھٹکے، کیا یہ کراچی کے لیے خطرے کی نئی گھنٹی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی