کئی چیلنجز بچوں کی شراکت داری کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ابیہہ بتول


پاکستان میں بچوں کے حقوق سے متعلق پالیسی سازی میں عموماً بچوں کی آواز شامل نہیں کی جاتی۔ پالیسی ساز ادارے، ماہرین، اور سماجی کارکنان ہی ان کی نمائندگی کرتے ہیں، جس کے باعث بچوں کے اصل مسائل اور تجربات پسِ پشت چلے جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جب پالیسی بالغ افراد کے نقطۂ نظر پر مبنی ہو، تو وہ بچوں کی عمر، دلچسپی اور ضروریات سے ہم آہنگ نہیں ہوتی، جس سے ان کی شمولیت اور عمل درآمد کا جذبہ بھی کمزور پڑ جاتا ہے۔تاہم پاکستان میں بچوں کی شراکت داری اب محض ایک خواب نہیں رہی، اس کی ایک متاثر کن مثال 16 سالہ ابیہہ بتول کی ہے، جو لاہور کے ایک اسکول میں بچوں کے فورم کی رکن ہیں۔ انہوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی سالانہ تقریب برائے چائلڈ رائٹس میں شرکت کی اور بچوں کے لیے سماجی تحفظ کے ایک جامع پروگرام کا مطالبہ کیا۔اسی طرح ابیہہ پنجاب کے وزیر برائے انسانی حقوق، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئرپرسن، اور نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے ممبر سے ملاقات کر کے بچوں کے مطالبات کا چارٹر پیش کر چکی ہیں۔ابیہہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسکول کی سطح سے لے کر قومی مشاورتوں اور عالمی سطح پر، بچوں نے ثابت کیا ہے کہ انہیں اگر موقع دیا جائے تو وہ بصیرت، خلوص اور اخلاقی جرات کے ساتھ رائے دے سکتے ہیں۔ تاہم، ابھی کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ نقصان دہ سماجی رویے، کمزور ادارہ جاتی ڈھانچے، اور نمائشی شمولیت کے رجحانات بچوں کی حقیقی شراکت داری کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف دی چائلڈ (این سی آرسی) کی چیئرپرسن عائشہ رضا خان کہتی ہیں یہ باعث فخر ہے کہ سارک ریجن میں این سی آر سی ایسا فورم ہے جس میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے کمیشن نے ایک چائلڈ ایڈوائزری پینل تشکیل دیا ہے جس میں ملک بھر سے بچوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔عائشہ رضا خان کے مطابق یہ بہت اہم ہے کہ جب ہم بچوں کے پروٹیکشن، بچوں کے حقوق کے بارے میں بات کریں تو سب سے پہلے ہم بچوں سے سنیں ان کی آواز شامل کرنا، ان کے خیالات بہت اہم ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کی بھی مثال دی جو بچوں کی کسٹڈی سے متعلق ہے۔ یہ ایک سٹڈی کیس ہے جس میں پہلی بار بچوں کی بھی رائے لی گئی ہے کہ وہ اپنے والدین جن میں علیحدگی ہوچکی ہے وہ اپنے والد یا والدہ دونوں میں سے کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم سرچ فار جسٹس کے سربراہ افتخار مبارک کہتے ہیں اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق سے متعلق کنونشن کے آرٹیکل 12 کے تحت ہر بچے کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ان معاملات پر اپنی رائے دے جو اس پر اثر انداز ہوتے ہیں، اور اس رائے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ اس کا مطلب ہے کہ بچوں کے لیے ایسے محفوظ، جامع اور مؤثر پلیٹ فارمز بنائے جائیں جہاں وہ تعلیم، تشدد، ماحولیاتی تبدیلی، صنفی مساوات، اور ذہنی صحت جیسے اہم موضوعات پر اپنی رائے پیش کر سکیں۔پنجاب سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں جہاں بھی بچوں کے تحفظ کے ادارے موجود ہیں ان اداروں میں ماہرین تو موجود ہیں لیکن بچوں کی نمائندگی نہیں ہے۔ماہرین کا کہنا ہے بچوں کو پالیسی سازی میں شامل نہ کرنا نہ صرف ان کے اعتماد، قیادت، اور سماجی ذمہ داری کے احساس کو متاثر کرتا ہے، بلکہ ایسے سنگین مسائل جیسے جنسی استحصال اور گھریلو تشدد بھی چھپے رہ جاتے ہیں۔ اس عمل سے بچے خود کو سماج سے کٹا ہوا محسوس کرتے ہیں، جو طویل المدتی ناہمواری کو جنم دے سکتا ہے۔ماہرین اس امر پر زور دیتے ہیں کہ بچوں کو سننا اور ان کی شراکت کو یقینی بنانا ایک مؤثر، جامع اور پائیدار پالیسی کی بنیاد ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: سوراب میں عسکریت پسندوں کا حملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جان سے گئے

’صابن فلاپ ہو جائے گا‘: ایک ’سنگل ماں‘ کے خواب نے کئی خواتین کی زندگی بدل ڈالی

کوئٹہ زلزلہ 1935: جب 45 سیکنڈ میں پورا شہر ملبے کا ڈھیر بن گیا

سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ، سرکاری افسران کے گھر جلادیے، اے ڈی سی ریونیو شہید

ایف بی آر کی بینک اکاؤنٹس تک رسائی ، ’لین دین کیش میں ہونے سے معیشت کمزور ہوگی‘

جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے : فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مستقبل میں کشیدگی صرف متنازع علاقے تک محدود نہیں رہے گی: جنرل ساحر شمشاد مرزا

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

فوجی عدالتوں میں سویلنزکےٹرائل کا فیصلہ، سابق چیف جسٹس نے نظرثانی درخواست دائرکردی

سوراب میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش

غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

9 مئی کیس: پی ٹی آئی ایم این اے اور سابق ایم پی اے سمیت 11 ملزمان کو سزائیں

پاکستان کا ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط

چیف جسٹس پاکستان حج کے لیے روانہ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی