وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال


وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال اور علاقائی اور عالمی امور پرگفتگو کی گئی۔ دوشنبے میں وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمٰن کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم نے تاجک صدر کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیرذمہ دارانہ رویے پر بھارت سے جواب طلب کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اپنی علاقائی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کہا کہ خطے میں امن کیلئے کشمیر کے دیرینہ مسئلے کا حل ناگزیر ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔تاجکستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جولائی 2024کےدورہ تاجکستان میں دوطرفہ تعلقات کی بنیاد رکھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں اور سی پیک کو وسطی ایشیا تک توسیع دینا چاہتےہیں۔تاجک صدر امام علی رحمٰن نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ہمارا بااعتماد دوست ہے، خطے میں امن اور استحکام کے حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امن اور استحکام کیلئے شہبازشریف کا قائدانہ کردار قابل تعریف ہے،تاجک صدر نے پاکستان سےمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورہ آذربائیجان مکمل کرکےدو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبہ ایئرپورٹ پر تاجک ہم منصب نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور طارق فاطمی بھی ہیںَ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف رواں ہفتے 25 مئی کو 4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ گئے تھے، جہاں انہوں نے صدر اردوان سے اہم ملاقات کی تھی۔بعد ازاں ترکیہ کا دورہ مکمل کرنے کےبعد وزیراعظم تہران پہنچے تھے جہاں صدر مسعود پزشکیان اور آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔27 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچے تھے جہاں صدر الہام علی یوف سے ملاقات کے علاوہ انہوں نے پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان کے مشترکہ فورم سے خطاب کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: سوراب میں عسکریت پسندوں کا حملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جان سے گئے

’صابن فلاپ ہو جائے گا‘: ایک ’سنگل ماں‘ کے خواب نے کئی خواتین کی زندگی بدل ڈالی

سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ، سرکاری افسران کے گھر جلادیے، اے ڈی سی ریونیو شہید

ایف بی آر کی بینک اکاؤنٹس تک رسائی ، ’لین دین کیش میں ہونے سے معیشت کمزور ہوگی‘

جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے : فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مستقبل میں کشیدگی صرف متنازع علاقے تک محدود نہیں رہے گی: جنرل ساحر شمشاد مرزا

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

فوجی عدالتوں میں سویلنزکےٹرائل کا فیصلہ، سابق چیف جسٹس نے نظرثانی درخواست دائرکردی

سوراب میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش

غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

9 مئی کیس: پی ٹی آئی ایم این اے اور سابق ایم پی اے سمیت 11 ملزمان کو سزائیں

پاکستان کا ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط

چیف جسٹس پاکستان حج کے لیے روانہ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے

حکومت کاپمپس پر پیٹرول چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی