سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک


سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گرد نیشنل ہائی پر 26 اگست 2024 کو تخریب کاری کے علاوہ 18 فروری2025 کے حملوں میں بھی ملوث تھے، جن کے حملوں میں 30 بے گناہ شہری شہید ہوئےتھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔مزید بتایا کہ فورسز نے دوسری کارروائی بلوچستان کے ضلع کیچ میں کی، جہاں ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے مرتکب افراد اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی توثیق کرتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: سوراب میں عسکریت پسندوں کا حملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جان سے گئے

’صابن فلاپ ہو جائے گا‘: ایک ’سنگل ماں‘ کے خواب نے کئی خواتین کی زندگی بدل ڈالی

سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ، سرکاری افسران کے گھر جلادیے، اے ڈی سی ریونیو شہید

ایف بی آر کی بینک اکاؤنٹس تک رسائی ، ’لین دین کیش میں ہونے سے معیشت کمزور ہوگی‘

جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے : فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مستقبل میں کشیدگی صرف متنازع علاقے تک محدود نہیں رہے گی: جنرل ساحر شمشاد مرزا

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

فوجی عدالتوں میں سویلنزکےٹرائل کا فیصلہ، سابق چیف جسٹس نے نظرثانی درخواست دائرکردی

سوراب میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش

غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

9 مئی کیس: پی ٹی آئی ایم این اے اور سابق ایم پی اے سمیت 11 ملزمان کو سزائیں

پاکستان کا ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط

چیف جسٹس پاکستان حج کے لیے روانہ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے

حکومت کاپمپس پر پیٹرول چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی