سیدو میڈیکل کالج سوات میں سنٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سیمینار اور یکجہتی واک


سنٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام، سیدو میڈیکل کالج سوات کے تعاون سے ایک سیمینار اور یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا تاکہ اے پی ایس خضدار کے طلبہ پر ہونے والے سفاک دہشت گرد حملے کی مذمت کی جا سکے۔ اس موقع کا مقصد قومی اتحاد، سماجی ذمہ داری اور انتشار پھیلانے والی قوتوں کے خلاف اجتماعی عزم کا اظہار تھا۔ طلبہ و اساتذہ نے اے پی ایس پشاور سے لے کر خضدار تک پیش آنے والے المیوں پر اظہار خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی ادارے ایک متحد اور باہمت قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سنٹر فار کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (CVE) نے خطاب کرتے ہوئے انتہا پسند نظریات کے خلاف تعلیم، آگاہی اور نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعے مؤثر جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا۔بعد ازاں منعقدہ یکجہتی واک میں طلبہ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا: “خضدار کے شہید طلبہ کو انصاف دو — خاموشی غداری ہے”، “ہم اے پی ایس ہیں، ہم خضدار ہیں — ہم ابھریں گے”، “نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے”۔یہ نعرے نوجوانوں کے جذبے، شعور اور دہشت گردی، فتنۂ ہندستان اور فتنۂ خوارج کے خلاف ان کے پختہ عزم کی عکاسی کر رہے تھے۔سیدو میڈیکل کالج کے طلبہ نے امن، اتحاد اور پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم رہنے کا عہد کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: سوراب میں عسکریت پسندوں کا حملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جان سے گئے

’صابن فلاپ ہو جائے گا‘: ایک ’سنگل ماں‘ کے خواب نے کئی خواتین کی زندگی بدل ڈالی

کوئٹہ زلزلہ 1935: جب 45 سیکنڈ میں پورا شہر ملبے کا ڈھیر بن گیا

سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ، سرکاری افسران کے گھر جلادیے، اے ڈی سی ریونیو شہید

ایف بی آر کی بینک اکاؤنٹس تک رسائی ، ’لین دین کیش میں ہونے سے معیشت کمزور ہوگی‘

جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے : فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مستقبل میں کشیدگی صرف متنازع علاقے تک محدود نہیں رہے گی: جنرل ساحر شمشاد مرزا

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

فوجی عدالتوں میں سویلنزکےٹرائل کا فیصلہ، سابق چیف جسٹس نے نظرثانی درخواست دائرکردی

سوراب میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش

غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

9 مئی کیس: پی ٹی آئی ایم این اے اور سابق ایم پی اے سمیت 11 ملزمان کو سزائیں

پاکستان کا ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کے کنونشن پر دستخط

چیف جسٹس پاکستان حج کے لیے روانہ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس بن گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی