فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق


آرمی چیف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر (ستارہ امتیاز ملٹری) نے آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف اصغر اوغلو سے ملاقات کی، اور دو طرفہ دفاعی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے دورہ آذربائیجان کے دوران آذربائیجان کے وزیر دفاع حسنوف ذاکر اصغر اوغلو سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل دورہ ایران میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی تھی، جس میں دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھاکہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دورے پر تہران میں موجود ہیں، انہوں نے ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک ایران عسکری قیادت کی خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں سرحدی سلامتی، دفاعی تعاون اور اقتصادی روابط پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سیکیورٹی فورسز سے بھارتی پراکسی فنتۃ الخوارج کی جھڑپیں، 7 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

پانی پاکستان کی ریڈلائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

دوشنبے: وزیراعظم کی تاجک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

انڈیا جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

نیپرا کا کے الیکٹرک کو خط، طویل لوڈشیڈنگ پر برہم

سیدو میڈیکل کالج سوات میں سنٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سیمینار اور یکجہتی واک

سنٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام خضدار بس حملے کی مذمت کیلئے سیمینار اور یکجہتی واک

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ تاجکستان، دوشنبہ ایئرپورٹ پرتاجک ہم منصب نے استقبال کیا

حکومت نے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

فواد چودھری کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے متعلق بڑا انکشاف

کئی چیلنجز بچوں کی شراکت داری کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ابیہہ بتول

پوسٹل سروسز میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

چترال میں دو مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت، ’کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی