’جوہری صلاحیت امن کی ضامن،‘ یوم تکبیر پر ملکی خود مختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ


پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے کے 27 برس مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر میں یوم تکبیر منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو دہرایا جبکہ افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سروسز چیف نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی ہماری خودمختاری اور قومی سلامتی کو نقصان نہ پہنچا سکے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں پاکستان کے ایٹمی سفر کو سراہا اور ملک کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کے لیے اتحاد اور پختہ عزم کی تجدید کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر 1998 کے اس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایک ایٹمی طاقت بن کر ابھرا، جنوبی ایشیا میں سٹریٹیجک توازن کو بحال کیا اور اپنے دفاع کا حق منوایا۔پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تاریخی کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور باوقار اور پرامن وجود کے لیے غیر متزلزل جستجو کی مظہر ہے۔’پاکستان کی سٹریٹیجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے جو اس کے عوام کی اجتماعی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔ یوم تکبیر کا دن قیادت کی دور اندیشی، ہمارے سائنس دانوں اور انجینئروں کی ذہانت اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والی تمام شخصیات کی لاتعداد خدمات کو خراج تحسین ہے۔‘پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ دن اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ ’قابل اعتبار کم سے کم ڈیٹرنس‘ کے نظریے کی بھی توثیق کرتا ہے جو خطے میں امن اور سٹریٹیجک استحکام کو برقرار رکھنے کے اصول پر مبنی ہیں۔‘’پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے تصادم میں تمام خطرات کے خلاف وطن کے دفاع کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔‘افواج پاکستان نے پیغام میں مزید کہا کہ ’قوم کے تزویراتی اثاثوں کے ذمہ دار نگہبان کے طور پر، ہم یہ اعادہ کرتے ہیں کہ ہماری جوہری صلاحیت محض دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور یہ امن کی ضامن ہے۔‘پیغام میں کہا ہے کہ ’افواج پاکستان اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے قوم کے ساتھ کھڑی ہیں، ان قربانیوں کا احترام کرتے ہیں جن کی وجہ سے اس سنگ میل کو ممکن بنایا۔ طاقت، استحکام اور خود انحصاری کی طرف اپنا سفر جاری رکھیں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

سیکیورٹی فورسز سے بھارتی پراکسی فنتۃ الخوارج کی جھڑپیں، 7 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

پانی پاکستان کی ریڈلائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

دوشنبے: وزیراعظم کی تاجک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

انڈیا جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

نیپرا کا کے الیکٹرک کو خط، طویل لوڈشیڈنگ پر برہم

سیدو میڈیکل کالج سوات میں سنٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام سیمینار اور یکجہتی واک

سنٹر آف ایکسیلنس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام خضدار بس حملے کی مذمت کیلئے سیمینار اور یکجہتی واک

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ تاجکستان، دوشنبہ ایئرپورٹ پرتاجک ہم منصب نے استقبال کیا

حکومت نے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

فواد چودھری کا پی ٹی آئی رہنماؤں سے متعلق بڑا انکشاف

کئی چیلنجز بچوں کی شراکت داری کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ابیہہ بتول

پوسٹل سروسز میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

چترال میں دو مبینہ دہشت گردوں کی ہلاکت، ’کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی