دو لڑکیاں شادی کیلیے ایک ہی لڑکے کے گھر پہنچ گئیں۔۔ پھر کیا ہوا؟ دونوں دلہنوں کی دلچسپ ویڈیو


چترال کے پُرامن اور قدرتی مناظر میں گھرا علاقہ تورکہو حال ہی میں ایک انوکھے اور حیرت انگیز واقعے کا مرکز بن گیا، جہاں ایک نوجوان نے ایک ہی دن میں دو لڑکیوں سے نکاح کر کے مقامی تاریخ میں ایک غیرمعمولی باب رقم کیا۔ واقعے کی نوعیت چونکا دینے والی ضرور ہے، مگر اس کے پس منظر میں جذبات، فیصلے اور معاشرتی ردعمل سب کچھ شامل تھا۔ اطلاعات کے مطابق، تورکہو اپر چترال کے گاؤں سور ریچ سے تعلق رکھنے والا نوجوان سرتاج احمد، جو کہ ایک سرکاری ادارے میں ملازمت کرتا ہے، اپنی چھٹیوں کے دوران گھر واپس آیا۔ اس کی اپنے گاؤں کی ایک لڑکی سے پہلے سے دوستی تھی، اور وہ اپنی مرضی سے اُسے شادی کے لیے گھر لے آیا۔ مگر اسی دن حالات نے غیر متوقع موڑ اس وقت لیا جب ایک اور لڑکی بھی شادی کے ارادے سے سرتاج کے گھر آن پہنچی۔ نہ صرف دونوں لڑکیوں نے واپسی سے انکار کیا بلکہ وہ سرتاج سے نکاح کے مطالبے پر بھی بضد تھیں۔ سرتاج خود بھی اس صورت حال میں تذبذب کا شکار تھا۔ ایسے میں معاملے کو بگاڑ سے بچانے کے لیے مقامی عمائدین نے مداخلت کی اور علاقے کے معروف عالم دین مولانا فیض الرحمٰن کو بلایا گیا۔ مقامی مشاورت کے بعد، جب یہ بات واضح ہو گئی کہ دونوں لڑکیاں بالغ اور نکاح کے لیے رضامند ہیں، تو مولانا فیض الرحمٰن نے شرعی تقاضے پورے کرتے ہوئے سرتاج احمد کا نکاح دونوں لڑکیوں سے پڑھا دیا۔ دونوں بیویوں کے لیے 9، 9 لاکھ روپے حق مہر مقرر کیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

عمران خان کی عید سے پہلے رہائی، بڑی خبر آگئی

ریئل اسٹیٹ بحران، بڑے شہروں میں مکانات اور پلاٹوں کی قیمتیں کم کیوں ہو رہی ہیں؟

’وانگ لیب آف انوویشن‘، بلوچستان کے پسماندہ طبقات میں ’اے آئی‘ کی تربیت

عمران خان کی رہائی سے متعلق بڑی خبر، نیب کا بڑا بیان

جنوبی ایشیا میں ایسے تنازعات موجود ہیں جو کسی بھی وقت شدت اختیار کر سکتے ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس

بلاول بھٹو کی رہنمائی میں پاکستان کا سفارتی وفد نیویارک پہنچ گیا

خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 10 افراد جاں بحق

ریئل اسٹیٹ بحران، پاکستان کے بڑے شہروں میں مکانات اور پلاٹوں کی قیمتیں کم کیوں ہو رہی ہیں؟

جنرل انیل چوہان کے انٹرویو پر انڈیا میں ردِعمل: ’بلومبرگ ٹی وی پر نقصانات کا اعتراف کر سکتے ہیں تو اپنے ملک میں خاموشی کیوں؟‘

پاکستان میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کر دیا

پیٹرول کی قیمت سے متعلق بڑی خبر

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ میں بم دھماکے میں دو بھائی ہلاک، مستونگ میں تھانہ نذرِ آتش

پاکستان نے انڈیا کی جارحیت کا صرف جواب ہی نہیں دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی: وزیراعظم

ترقی اور خوشحالی اور بدامنی اکھٹے نہیں چل سکتی، وزیراعظم شہبازشریف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی