ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا


پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔جمعے کو جنوبی کوریا میں ہونے والے مقابلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔ جبکہ انڈین کھلاڑی یش ویر سنگھ نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا جیولن تھرو فائنل 31 مئی کو ہو گا۔ارشد ندیم کے علاوہ پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والے محمد یاسر نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔اس مقابلے سے قبل ارشد ندیم نے ایک پیغام میں اپنی کامیابی کے لیے قوم سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ’یہ پیرس اولمپکس کے بعد میرا پہلا مقابلہ ہے۔ برائے کرم دعا کریں کہ میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لوں۔‘’میرے لیے دعا کریں کہ میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے لیے میڈل جیت سکوں۔‘خیال رہے کہ ارشد ندیم نے گذشتہ برس پیرس اولمپکس میں طویل ترین جیولن تھرو کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا اور سونے کا تمغہ جیتا تھا۔عرب نیوز کے مطابق ارشد ندیم کی فتح اس لیے زیادہ متاثر کن ہے کیونکہ وہ پنجاب کے ایک گاؤں میں کچے اینٹوں کے مکان میں پیدا ہوئے اور وہیں ان کی پرورش ہوئی۔ انہوں خود سے تیار کیے جیولن سے گندم کے کھیتوں میں تربیت حاصل کی۔ان کی اس کامیابی پر انہیں پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے سول ایوارڈ ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ہنسی کرونیے جن سے کرکٹ کے ’بھگوان‘ کو سب سے زیادہ خوف آتا تھا

تیسرا ٹی20: پاکستان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

’سیاست ہم پر چھوڑ دیں‘: صدر آصف زرداری کی پاکستانی کرکٹرز سے التجا

بابر اعظم کی مداحوں سے الجھنے کی ویڈیو وائرل، حقیقت سامنے آگئی

آفریدی کی ہندوستانی کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت پربھارتی میڈیا سیخ پا

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ فائنل: ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا

ہنسی کرونیئے: میچ فکسنگ میں ملوث سابق جنوبی افریقی کپتان جو اپنے ساتھ کئی راز لے گئے

ہنسی کرونیئے: میچ فکسنگ میں ملوث ساؤتھ افریقی جو اپنے ساتھ کئی راز لے گئے

آئی سی سی کی جانب سےکر کٹ کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں

پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 57 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

ارشد ندیم نے پاکستان کو ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل دلوا دیا: ’وہ پرعزم اور بہتر سے بہتر ہونے کے لیے بے چین ہیں‘

ارشد ندیم کی 86.40 میٹر طویل جیولن تھرو نے پاکستان کو ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل دلوا دیا

حسن علی کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں نیا ریکارڈ

فاسٹ باؤلرحارث رؤف کا ماڈرن کرکٹ سے متعلق حیران کن رد عمل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی