دوسرا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 57 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی


تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 57 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔جمعے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 202 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 144 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن شاقب 50 رنز بنا کا نمایاں رہے۔ان کے علاوہ تنزید حسن 33، مہدی حسن میراز 23، پرویز حسین ایمان آٹھ، شمیم حسین سات، کپتان لٹن داس چھ، توحید ہردوئی پانچ، رشاد حسین ایک اور جاکر علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔حسن محمود آٹھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ شریف الاسلام نے انجری کے باعث بیٹنگ ہی نہیں کی۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے تین، فہیم اشرف، شاداب خان، صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسن علی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ان کے علاوہ محمد حارث 41، کپتان سلمان علی آغا 19، شاداب خان سات، صائم ایوب چار اور فہیم اشرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نواز 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمد اور تنظیم حسن شاقب نے دو، دو جبکہ رشاد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 74 رنز کے ساتھ نمایاں رہے (فوٹو: اے ایف پی)اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔قبل ازیں پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز کی برتری سے شکست دے دی تھی۔بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 164 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ میں سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیوناس میچ میں لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، توحید ہردوئی، جاکرعلی انیک (وکٹ کیپر)، شمیم حسین، مہدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن شاقب، حسن محمود اور شریف الاسلام بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ہنسی کرونیے جن سے کرکٹ کے ’بھگوان‘ کو سب سے زیادہ خوف آتا تھا

تیسرا ٹی20: پاکستان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

’سیاست ہم پر چھوڑ دیں‘: صدر آصف زرداری کی پاکستانی کرکٹرز سے التجا

بابر اعظم کی مداحوں سے الجھنے کی ویڈیو وائرل، حقیقت سامنے آگئی

آفریدی کی ہندوستانی کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت پربھارتی میڈیا سیخ پا

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ فائنل: ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا

ہنسی کرونیئے: میچ فکسنگ میں ملوث سابق جنوبی افریقی کپتان جو اپنے ساتھ کئی راز لے گئے

ہنسی کرونیئے: میچ فکسنگ میں ملوث ساؤتھ افریقی جو اپنے ساتھ کئی راز لے گئے

آئی سی سی کی جانب سےکر کٹ کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں

پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 57 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

ارشد ندیم نے پاکستان کو ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل دلوا دیا: ’وہ پرعزم اور بہتر سے بہتر ہونے کے لیے بے چین ہیں‘

ارشد ندیم کی 86.40 میٹر طویل جیولن تھرو نے پاکستان کو ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل دلوا دیا

حسن علی کا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں نیا ریکارڈ

فاسٹ باؤلرحارث رؤف کا ماڈرن کرکٹ سے متعلق حیران کن رد عمل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی