آئی سی سی کی جانب سےکر کٹ کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تمام فارمیٹس میں کھیل کے قوانین میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک نیا دَور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کے کھیل کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دی، جو جون سے ٹیسٹ میچز (ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے علاوہ) اور جولائی سے وائٹ بال کرکٹ پر لاگو ہوں گی، ان کا مقصد کھیل میں انصاف، توازن اور کھلاڑیوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔ون ڈے کرکٹ میں اب پہلا اوور 1 سے 34 تک دو الگ بالز استعمال ہوں گی، اوور35  سے فیلڈنگ کے اختتام تک ٹیم دونوں اینڈز پر ایک بال چُن کر آخر تک وہی استعمال کرے گی،  پہلے دونوں بالز پورے 50 اوورز تک استعمال ہوتی تھیں جس سے ریورس سوئنگ ناپید ہو گئی تھی اور آخری اوورز میں بیٹرز کو غیر معمولی فائدہ ملتا تھا، نئے قانون سے بولرز کو ریورس سوئنگ کا ہنر واپس ملنے کی اُمید ہے۔اب ہر ٹیم کو میچ سے قبل پانچ متعین کنکشن سبسٹیٹیوٹس دینے ہوں گےجس میں ایک وکٹ کیپر، ایک بیٹر، ایک فاسٹ بولر، ایک اسپنر اور ایک آل راؤنڈرہیں، اس کا مقصد لائک فار لائک اصول کے تحت شفاف تبدیلی کو یقینی بنانا ہے تاکہ ٹیمیں اس اصول کا غلط استعمال نہ کر سکیں۔ آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ باونڈری کیچ اور ڈی آر ایس (DRS) سے متعلق چند اہم مگر معمولی ترامیم بھی کی گئی ہیں، جیساکہ اسٹمپنگ ریویو کے دوران اب صرف سائیڈ آن ری پلے کی اجازت ہوگی تاکہ بیٹر کے کیچ آؤٹ  کیلئے مفت ریویو نہ مل سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

صحتمند رہنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، رانا ثنا اللہ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرئے گی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

انڈیا کی میزبانی میں ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹس میں پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ساؤتھ ایشین گیمز 2026 کی میزبانی قرعہ پاکستان کے نام

’ادلے کا بدلہ‘: انڈیا میں ویمنز ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار پر پاکستان کے میچز سری لنکا منتقل

گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، ٹی20 کے لیے دستیاب

پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے ہیرو ارشد ندیم کا والہانہ استقبال

کیا سلمان علی آغا نے بابراعظم کو انسٹا گرام پر ان فالو کر دیا ہے؟

آئی پی ایل نئے چیمپیئن کا منتظر: شریاس ایئر نے ’پہلے ویر کے لیے ٹرافی جیتی اب زارا کے لیے جیتنے کی باری ہے‘

ہنسی کرونیے جن سے کرکٹ کے ’بھگوان‘ کو سب سے زیادہ خوف آتا تھا

تیسرا ٹی20: پاکستان کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی