کیا سلمان علی آغا نے بابراعظم کو انسٹا گرام پر ان فالو کر دیا ہے؟


پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ساتھی کرکٹر بابر اعظم کے ساتھ تعلقات اور انہیں انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔ اتوار کو پاکستان نے3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بنگلادیش کو 7 وکٹ سے ہرا کر کلین سوئپ کردیا۔پاکستان نے بنگلادیش کا 197 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا۔ محمد حارث 107 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ محمد حارث نے 45 رنز بنائے۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ خوشی بہت ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ ہمیں کرکٹ کیسی کھیلنی ہے، فینز کو تفریح مہیا کرنی ہے۔سلمان علی آغا نے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر گردش کرتے اسکرین شاٹس جس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سلمان نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا ہے اور دونوں کرکٹرز کے درمیان تعلقات اچھے نہیں، کے بارے میں بھی بات کی۔اس حوالے سے پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے بابر اعظم کو اَن فالو کردیا جس پر جواب دیتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ 'میں نے بابر اعظم کو انسٹاگرام پر کبھی فالو ہی نہیں کیا تو اَن فالو کیا کرنا ہے، لوگ ایسی ہی باتیں کرتے رہتے ہیں'۔سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر میرا 2008سے اسکول کا دوست ہے، تب تو اتنا سوشل میڈیا بھی نہیں تھا، بس لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے بابر کو اَن فالو کر دیا، ایسا کچھ نہیں ہے، میں نے میچ سے پہلے بابر سے بات کی تھی، ہم یہ ساری چیزیں دیکھ کر صرف ہنستے ہی ہیں۔اس کے علاوہ بنگلادیش کے خلاف میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے مزید کہاکہ جب تک میں کپتان ہوں، ہمیں ایسے ہی کرکٹ کھیلنی ہے۔ہمیں بولروں اور بیٹرز کو انڈر پریشر رکھنا ہے، ہماری کوشش یہی ہے کہ مین ٹیم یہی رہے لیکن کوئی بھی ٹیم میں واپس آ سکتا ہے سب کے لیے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد حارث نے پوری سیریز میں اچھا کھیلا، ہم ڈومیسٹک کو بھی عزت دیں گے اور اس پرفارمنس کی بھی اہمیت رہتی ہے، پی ایس ایل سے بھی کھلاڑی آ رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

جشن کے شور میں لوگوں کی چینخیں دبا دیں۔۔ آئی پی ایل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کیوں شدید تنقید کی زد میں آگئے؟

کھیل کے میدان میں پاکستان کی شاندار فتوحات، مزید 10 گولڈ میڈل جیت لیے

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر غیریقینی کے بادل

ایشیا کپ کا انعقاد کب ہوگا؟ سوالیہ نشان برقرار

کرکٹ کا انوکھا واقعہ: انگلینڈ ٹیم سائیکلوں پر گراؤنڈ میں پہنچ گئی

آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کا تاج پاک بھارت جوڑی کے نام

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

آئی پی ایل فائنل: رائل چیلنجرز بنگلور چیمپئن بن گئی، ’وراٹ کوہلی نے خود کو لیڈر، فائٹر اور لیجنڈ ثابت کیا‘

صحتمند رہنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، رانا ثنا اللہ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرئے گی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

انڈیا کی میزبانی میں ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹس میں پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ساؤتھ ایشین گیمز 2026 کی میزبانی قرعہ پاکستان کے نام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی