جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر ہینرک کلاسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق کلاسن ریٹائرمنٹ کے بعد اب اپنی توجہ ٹی ٹوئنٹی لیگز پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔یہ فیصلہ کافی عرصے سے متوقع تھا، خاص طور پر جب اپریل میں کرکٹ ساؤتھ افریقہ (CSA) نے انہیں مرکزی کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ کلاسن اُس وقت صرف وائٹ بال کنٹریکٹ پر تھے، اور انہوں نے جنوری 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔اپنے بیان میں کلاسن نے کہ ’یہ میرے لیے ایک افسوسناک دن ہے کیونکہ میں بین الاقوامی کرکٹ سے دستبردار ہو رہا ہوں۔ یہ فیصلہ کرنے میں مجھے بہت وقت لگا کہ میرے اور میرے خاندان کے مستقبل کے لیے کیا بہتر ہے۔ یہ واقعی ایک بہت مشکل فیصلہ تھا، لیکن ایسا فیصلہ ہے جس پر مجھے مکمل اطمینان ہے۔‘کلاسن ٹی ٹوئنٹی فرنچائز سرکٹ میں سب سے زیادہ مانگ والے کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، اور وہ اس موسمِ گرما میں میجر لیگ کرکٹ (MLC) میں سیئٹل اورکاس کے لیے کھیلیں گے، جبکہ اس کے بعد وہ دی ہنڈرڈ میں مانچسٹر اوریجنلز کی نمائندگی کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر غیریقینی کے بادل

ایشیا کپ کا انعقاد کب ہوگا؟ سوالیہ نشان برقرار

کرکٹ کا انوکھا واقعہ: انگلینڈ ٹیم سائیکلوں پر گراؤنڈ میں پہنچ گئی

آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کا تاج پاک بھارت جوڑی کے نام

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

آئی پی ایل فائنل: رائل چیلنجرز بنگلور چیمپئن بن گئی، ’وراٹ کوہلی نے خود کو لیڈر، فائٹر اور لیجنڈ ثابت کیا‘

صحتمند رہنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، رانا ثنا اللہ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرئے گی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

انڈیا کی میزبانی میں ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹس میں پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ساؤتھ ایشین گیمز 2026 کی میزبانی قرعہ پاکستان کے نام

’ادلے کا بدلہ‘: انڈیا میں ویمنز ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار پر پاکستان کے میچز سری لنکا منتقل

گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، ٹی20 کے لیے دستیاب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی