پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر غیریقینی کے بادل


پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد رواں سال کرکٹ کے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو غیریقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹورنامنٹ کے میزبان انڈیا اور روایتی حریف پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد رواں سال کا ایشیا کپ کے انعقاد اور ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے کچھ بھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسی ملکوں کے درمیان پہلے سے ہی کشیدہ تعلقات گزشتہ ماہ جنگ بندی کے اعلان سے قبل چار دن کی شدید لڑائی سے مزید خراب ہو چکے ہیں۔انڈین کرکٹ بورڈ رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والا ہے، جو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ایک اہم ایونٹ ہے لیکن اس ٹی20 ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے غیریقینی صورتحال برقرار ہے۔انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز روئٹرز کو بتایا کہ ’سچ پوچھیں تو ہم نے بورڈ کے کسی اجلاس میں ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی کوئی گفتگو نہیں کی ہے۔‘یہ بات انہوں نے اس سوال کے جواب میں کی کہ آیا ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق آگے بڑھے گا یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف رہے اور پھر ہمارے پاس انڈین کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ہے۔ یہ ہمارے فوری توجہ کے معاملات ہیں۔‘پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بھی انڈیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔پی سی بی نے ایک بیان میں روئٹرز کو بتایا کہ ’جب ہم اس مرحلے پر پہنچیں گے تب اس کے بارے میں بتا سکیں گے۔‘ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ بھی ہیں، وہ اس حوالے سے تبصرہ کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔انڈین کرکٹ بورڈ رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پیایشین کرکٹ کونسل نے پیر کے روز خواتین کے ایمرجنگ ایشیا کپ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا جو جمعے کو شروع ہونے والا تھا۔کونسل نے التوا کی وجوہات میں موسم کی صورتحال اور میزبان ملک سری لنکا میں چکن گونیا وائرس کی بیماری کے پھیلاؤ کا بتایا تھا۔بھارت رواں سال خواتین کے 50 اوورز کرکٹ کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کرے گا لیکن پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انتظامات کے تحت اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گا۔انڈیا نے رواں سال کے آغاز میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آںے سے انکار کر دیا تھا اور 9 مارچ کو ہونے والے فائنل سمیت اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے تھے۔انڈیا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز 2013 سے معطل ہے،اور دونوں ٹیمیں صرف عالمی مقابلوں میں ایک دوسرے کے مقابلے میں میدان میں اُترتی ہیں۔انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر دوسرے ملکوں کے میدانوں پر پر بھی پاکستان سے کھیلنے کے خلاف ہیں تاہم انہوں نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ انڈین کرکٹ بورڈ نے جو بھی فیصلہ کیا اس پر عمل کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

جشن کے شور میں لوگوں کی چینخیں دبا دیں۔۔ آئی پی ایل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کیوں شدید تنقید کی زد میں آگئے؟

کھیل کے میدان میں پاکستان کی شاندار فتوحات، مزید 10 گولڈ میڈل جیت لیے

وزیرِاعلیٰ سندھ اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، حیدرآباد میں کرکٹ کی بحالی پر گفتگو

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر غیریقینی کے بادل

ایشیا کپ کا انعقاد کب ہوگا؟ سوالیہ نشان برقرار

کرکٹ کا انوکھا واقعہ: انگلینڈ ٹیم سائیکلوں پر گراؤنڈ میں پہنچ گئی

آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کا تاج پاک بھارت جوڑی کے نام

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

آئی پی ایل فائنل: رائل چیلنجرز بنگلور چیمپئن بن گئی، ’وراٹ کوہلی نے خود کو لیڈر، فائٹر اور لیجنڈ ثابت کیا‘

صحتمند رہنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، رانا ثنا اللہ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرئے گی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

انڈیا کی میزبانی میں ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹس میں پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی