جشن کے شور میں لوگوں کی چینخیں دبا دیں۔۔ آئی پی ایل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کیوں شدید تنقید کی زد میں آگئے؟


"جشن کے شور میں جنازے کی آہٹ کیوں نہیں سنائی دی؟" "ویرات کوہلی کو ہار یا جیت سے زیادہ انسانیت کا خیال رکھنا چاہیے تھا!" "کیا ایک کپ کے بدلے 11 جانوں کی قربانی ضروری تھی؟" "کیا وکٹری پریڈ انسانوں کی زندگیوں سے زیادہ قیمتی تھی؟" انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی تاریخ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی فتح بے مثال سمجھی جا رہی تھی، لیکن اس جیت کے فوراً بعد ہونے والے ایک المناک واقعے نے جشن کے رنگ کو خون میں بدل دیا۔ بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر ہونے والی وکٹری پریڈ کے دوران ہونے والی بھگدڑ میں کم از کم 11 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ View this post on Instagram A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli) 18 سال بعد ٹائٹل جیتنے پر رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم نے وکٹری پریڈ کا اعلان کیا تھا، جہاں ہزاروں مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔ اس ہجوم کے قابو سے باہر ہونے پر قیامت خیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ لیکن ان سب کے باوجود، جشن جاری رہا۔ وکٹری پریڈ کے مکمل ہونے کے بعد ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر مرنے والوں سے افسوس کا اظہار کیا، مگر تب تک سوشل میڈیا پر غصے کی لہر پھیل چکی تھی۔ صارفین نے سوالات اٹھائے کہ کوہلی کو اگر سانحے کی اطلاع تھی تو وہ جشن کی قیادت کیسے کرتے رہے؟ سابق بھارتی کرکٹر اتل وسان بھی تنقید کے میدان میں اتر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ "مجھے یقین نہیں آیا کہ اسٹیڈیم کے باہر لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے تھے اور اندر تالیاں بج رہی تھیں۔ یہ ناقابلِ فہم اور افسوسناک رویہ ہے۔" اتل وسان نے یہ بھی کہا کہ "فرنچائز انتظامیہ، سیاسی شخصیات اور شاید خود ویرات کو بھی اس اندوہناک حادثے کا علم تھا۔ لیکن چونکہ کارپوریٹ دنیا کو صرف نفع و نقصان دکھتا ہے، انسانی جانیں نہیں، اس لیے جشن کو جاری رکھا گیا۔"

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

جشن کے شور میں لوگوں کی چینخیں دبا دیں۔۔ آئی پی ایل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کیوں شدید تنقید کی زد میں آگئے؟

کھیل کے میدان میں پاکستان کی شاندار فتوحات، مزید 10 گولڈ میڈل جیت لیے

وزیرِاعلیٰ سندھ اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، حیدرآباد میں کرکٹ کی بحالی پر گفتگو

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر غیریقینی کے بادل

ایشیا کپ کا انعقاد کب ہوگا؟ سوالیہ نشان برقرار

کرکٹ کا انوکھا واقعہ: انگلینڈ ٹیم سائیکلوں پر گراؤنڈ میں پہنچ گئی

آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کا تاج پاک بھارت جوڑی کے نام

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

آئی پی ایل فائنل: رائل چیلنجرز بنگلور چیمپئن بن گئی، ’وراٹ کوہلی نے خود کو لیڈر، فائٹر اور لیجنڈ ثابت کیا‘

صحتمند رہنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، رانا ثنا اللہ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرئے گی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

انڈیا کی میزبانی میں ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹس میں پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی