وزیرِاعلیٰ سندھ اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، حیدرآباد میں کرکٹ کی بحالی پر گفتگو


وزیر اعلیٰ سندھ کی چیئر مین پی سی بی محسن نقوی سے ملا قات،کرکٹ کے فروغ، میچز کے انعقاد اور سٹیڈیمز کی تعمیر نو کے امور پر با ت چیت کی گئی۔ ملاقات میں نیاز سٹیڈیم حیدرآباد کی عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے بعد نیاز سٹیڈیم میں17 برس بعد انٹرنیشنل میچ کا انعقاد ہو سکے گا۔رواں برس ہی نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں انٹرنیشنل میچ کے انعقاد کی کوشش کریں گے،کرکٹ کے نئے وینیوز پر کام کر رہے ہیں۔حیدر آباد اور فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی ٹیم آئندہ ہفتے نیاز ا سٹیڈیم حیدرآباد کا دورہ کرے گی۔سہولتوں کا جائزہ لے گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے نیاز سٹیڈیم کی انٹرنیشنل لیول کی اپ گریڈیشن ہو گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیاز سٹیڈیم میں سہولتوں کو مل کر بہتر بنائیں گے۔نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں آخری بین الاقوامی ون ڈے میچ 2008 میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا تھا۔سندھ کے صوبائی وزیر جام خان شورو اور چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

جشن کے شور میں لوگوں کی چینخیں دبا دیں۔۔ آئی پی ایل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کیوں شدید تنقید کی زد میں آگئے؟

کھیل کے میدان میں پاکستان کی شاندار فتوحات، مزید 10 گولڈ میڈل جیت لیے

وزیرِاعلیٰ سندھ اور چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، حیدرآباد میں کرکٹ کی بحالی پر گفتگو

پاکستان اور انڈیا میں کشیدگی، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر غیریقینی کے بادل

ایشیا کپ کا انعقاد کب ہوگا؟ سوالیہ نشان برقرار

کرکٹ کا انوکھا واقعہ: انگلینڈ ٹیم سائیکلوں پر گراؤنڈ میں پہنچ گئی

آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کا تاج پاک بھارت جوڑی کے نام

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

آئی پی ایل فائنل: رائل چیلنجرز بنگلور چیمپئن بن گئی، ’وراٹ کوہلی نے خود کو لیڈر، فائٹر اور لیجنڈ ثابت کیا‘

صحتمند رہنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، رانا ثنا اللہ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرئے گی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی

انڈیا کی میزبانی میں ویمن ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم سری لنکا میں میچ کھیلے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹس میں پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

جنوبی افریقی کرکٹر ہینرک کلاسن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی